124 Downloads
أهل الفترة (وقفہ) سے وہ لوگ مراد ہیں جن کی طرف نہ کوئی نبی آیا نہ رسول آیا مثلا عیسیٰ علیہ السلام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان والے لوگ – آج لوگوں نے ان کو بھی اہل فتره کہنا شروع کر دیا ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور سے لے کر آج تک پیدا ہو رہے ہیں مثلا افریقہ یا ایمیزون کے جنگلوں ، ہمالیہ کے پہاڑوں اور اسی طرح کے دور دراز مقامات پر بسنے والے – راقم کہتا ہے یہ لوگ اہل فتره میں سے نہیں ہیں