سرخ گائے کا بھسم

یهود کے نزدیک وہ ملعون ہیں اور الوہی لعنت کا خاتمہ اس وقت ہو گا جب ان کے کوہن یا ائمہ ہیکل پاکیزہ نہ ہو جائیں – صرف غسل کرنے سے وہ پاک نہیں ہوں گے بلکہ ان کو باقاعدہ ایک رسم کرنی ہو گی جس میں گائے کی سوختنی قربانی دینی ہو گی – اس کا ذکر بائبل کی کتاب گنتی کے باب ١٩ میں ہے اور اس وجہ سے اس گئے کو
Number 19

گائے کہا جاتا ہے – مکمل رسم کچھ اس طرح بیان کی گئی ہے

 

بائبل  کے  محققین  کہتے ہیں یہ اقتباسات  موسی علیہ السلام کو جو توریت ملی اس کے نہیں ہیں –  اور ایک مشہور محقق

Richard Elliot Friedman

کی کتاب

The Bible with Sources Revealed

میں انکشاف  کیا گیا ہے کہ یہ اقتباسات  بابل کی غلامی کے دوران  ہیکل کے بچے کچھے  پروہتوں  نے  توریت میں شامل کر  دیے تھے

اگر یہ  ابواب  بابل  کی غلامی  کے دوران میں شامل  کیے  گئے ہیں تو بہت ممکن ہے کہ یہ سب سحر  کی وجہ سے کتاب اللہ میں داخل  کیے  گئے  ہوں کیونکہ وہاں بابل میں یہود  سحر میں مبتلا رہے ہیں  دیکھئے  سورہ البقرہ

بہر حال  اس سرخ  گائے کو  قتل کرنے کے بعد  اس  کی لاش کو گوبر سمیت  جلایا جائے  گا  اور پھر  اس کو  پانی میں شامل کر کے غسل طہارت  کوہن و  پروہت  لیں  گے – اس طرح  وہ اس قابل ہوں گے کہ  جدید  ہیکل سلیمانی میں داخل ہو سکیں

لہذا   الله کا شکر ادا کریں کہ اس   نے آخری رسول و نبی محمد  صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث کیا  اور ہم کو شرک سے بچایا اور قرآن کو نازل  کیا – یہ فرقان ہے اور ہر  باطل کا پردہ چاک کرنے والی  کتاب ہے

 

One thought on “سرخ گائے کا بھسم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *