عقیدہ عرض اعمال کا ارتقاء

قرآن الله تعالی کی طرف سے ہے اور ان تمام عقائد کی وضاحت کرتا جو ایک انسان کی اخروی فلاح کے لئے ہوں

افسوس !

عقائد میں اضافے کیے جاتے رہے صوفیا ہوں یا محدثین دونوں نے روایات کی بنیاد پر اضافے کیے ہیں

قرآن کہتا ہے

أَفَمَنۡ هُوَ قَآٮِٕمٌ عَلَىٰ كُلِّ نَفۡسِۭ بِمَا كَسَبَتۡ‌ۗ وَجَعَلُواْ لِلَّهِ شُرَكَآءَ۔
تو کیا جو (اللہ) ہر متنفس کے اعمال کا نگراں (ونگہباں) ہے (وہ تمہارے معبودوں کی طرح بےعلم وبےخبر ہوسکتا ہے) اور ان لوگوں نے اللہ کے شریک مقرر کر رکھے ہیں۔ سورة الرعد ۳۳

يَعۡلَمُ مَا تَكۡسِبُ كُلُّ نَفۡسٍ۬‌ۗ۔
ہر متنفس جو کچھ کر رہا ہے وہ اسے جانتا ہے۔ سورة الرعد٤۲

وَكَفَىٰ بِرَبِّكَ بِذُنُوبِ عِبَادِهِۦ خَبِيرَۢا بَصِيرً۬ا
اور تمہارا پروردگار اپنے بندوں کے گناہوں کو جاننے اور دیکھنے کیلئے کافی ہے۔ سورة بنی اسرائیل۱۷

وَإِلَى ٱللَّهِ تُرۡجَعُ ٱلۡأُمُورُ
اور سب کاموں کا رجوع اللہ ہی کی طرف ہے۔ سورة البقرہ۲۱۰

وَإِلَيۡهِ يُرۡجَعُ ٱلۡأَمۡرُ كُلُّهُ ۥ
اور تمام امور کا رجوع اسی کی طرف ہے۔ سورة ھود ۱۲۳

وَلِلَّهِ عَـٰقِبَةُ ٱلۡأُمُورِ
اور سب کاموں کا انجام اللہ ہی کے اختیار میں ہے ۔ سورة الحج ٤۱

وَإِلَى ٱللَّهِ عَـٰقِبَةُ ٱلۡأُمُورِ
اور (سب)کاموں کا انجام اللہ ہی کی طرف ہے ۔ سورة لقمان۲۲

أَلَآ إِلَى ٱللَّهِ تَصِيرُ ٱلۡأُمُورُ
دیکھو سب کام اللہ کی طرف رجوع ہوں گے ۔ سورة الشوریٰ۵۳

اس کے برعکس رسول الله صلی الله علیہ وسلم سے منسوب ایک روایت پیش کی جاتی ہے
إن من أفضل أيامكم يوم الجمعة فأكثروا علي من الصلاة فيه فإن صلاتكم معروضة علي قال فقالوا يا رسول اللهِ وكيف تعرض صلاتنا عليك وقد أرمت قال يقولون بليت قال إن الله تبًارك وتعالى حرم على الأرض أجساد الأنبياء صلى الله عليهم
بے شک تمہارے دنوں میں جمعہ سب سے افضل ہے پس اس میں کثرت سے درود پڑھو کیونکہ تمہارا درود مجھ پر پیش ہوتا ہے – صحابہ نے پوچھا یا رسول الله یہ کیسے جبکہ اپ تو مٹی ہوں گے … رسول الله نے فرمایا بے شک الله تبارک و تعالی نے زمین پر حرام کر دیا ہے کہ انبیاء کے جسموں کو کھائے

اس روایت کو اگر درست تسلیم کیا جائے تواس سے یہ نکلتا ہے

اول عرض اعمال قبر میں انبیاء پر ہوتا ہے

دوم رسول الله صلی الله علیہ وسلم پر جمعہ کے دن قبر میں عمل پیش ہوتا ہے

سوم انبیاء کے اجسام محفوظ رہیں گے

چہارم درود رسول الله صلی الله علیہ وسلم پر  زندگی میں بھی پیش ہو رہا تھا صحابہ کو اشکال وفات کےبعد والے دور پر ہوا

بعض علماء ایسی روایات کو سنتے ہی وجد میں آ گئے اور تصحیح کر بیٹھے مثلا

البانی کتاب صحیح ابی داود میں  ابن ابی حاتم کا قول پیش کرتے ہیں

وقد أعِل الحديث بعلة غريبة، ذكرها ابن أبي حاتم في “العلل ” (1/197) ،  وخلاصة كلامه: أن عبد الرحمن بن يزيد بن جابر- وهو شامي- لم يحدتْ عنه  أحد من أهل العراق- كالجعفي-، وأن الذي يروي عنه أبو أسامة وحسين الجعفي واحد، وهو عبد الرحمن بن يزيد بن تميم، وهو ضعيف؛ وعبد الرحمن بن يزيد بن  جابر ثقة، وهذا الحديث منكر، لا أعلم أحداً رواه غير حسين الجعفي!  قلت: ويعني: أنه أخطأ في قوله: عبد الرحمن بن يزيد بن جابر؛ وإنما هو:  عبد الرحمن بن يزيد بن تميم؛ الضعيف! وهذه علة واهية كما ترى؛ لأن الجعفي ثقة اتفاقاً؛ فكيف يجوز تخطئته لمجرد عدم العلم بأن أحداً من العراقيين لم يحدِّث عن ابن جابر؟! وما المانع من أن يكون الجعفي العرافي قد سمع من ابن جابر حين لزل هذا البصرة قبل أن يتحول إلى دمشق، كما جاء في ترجمته؟! وتفرد الثقه بالحديث لا يقدح؛ إلا أدْ يثبت خَطَأهُ كماهو معلوم.

اور بے شک اس پر ایک انوکھی علت بیان کی جاتی ہے جس کا ذکر ابن ابی حاتم نے العلل 1/ ١٩٧ میں کیا اور خلاصہ کلام ہے کہ عبد الرحمن بن یزید بن جابر جو شامی ہے اس سے کسی عراقی نے روایت نہیں کی جیسے یہ الجعفی  – اور وہ جس سے  ابو اسامہ اور  حسين الجعفي روایت کرتے ہیں وہ اصل میں عبد الرحمن بن يزيد بن تميم  ہے جو ضعیف ہے جبکہ عبد الرحمن بن يزيد بن جابر ثقہ ہے اور یہ حدیث منکر ہے جس کو سوائے حسین کے کوئی روایت نہیں کرتا

البانی کہتے ہیں میں کہتا ہوں اور اس کا مطلب ہوا کہ اس حسين الجعفي    نے عبد الرحمن بن يزيد بن جابر بولنے میں غلطی کی اور وہ عبد الرحمن بن يزيد بن تميم تھا جو ضعیف ہے (حد ہو گئی) اور ابی حاتم کی پیش کردہ علت واہیات ہے جیسے کہ دیکھا کیونکہ یہ الجعفي  ثقہ بالاتفاق ہے اور یہ کیسے جائز ہے کہ ایک لا علمی پر مجرد غلطی کہا جائے کہ کسی عراقی نے ابن جابر سے روایت نہیں کیا ہے؟ اور اس میں کچھ مانع نہیں کہ عراقی الجعفي  نے ابن جابر سے سنا ہو جب بصرہ گئے دمشق سے پہلے جیسا کہ ان کے ترجمہ میں ہے اور ثقہ کا تفرد حدیث میں مقدوح نہیں

البانی کا مقصد ہے کہ حسين الجعفي  جو کوفی تھا ممکن ہے کبھی بصرہ میں اس کی ملاقات عبد الرحمان بن یزید بن جابر سے ہوئی ہو- ایسے ممکنات کو دلیل بناتے ہوئے البانی اس کی تصحیح کے لئے بے چین ہیں اور حد ہے کہ ائمہ حدیث ابی حاتم تک پر جرح کر رہے ہیں اور ان کے قول کو واھی کہہ رہے ہیں- باقی امام بخاری کی رائے بھی ابی حاتم والی ہی ہے اس کو خوبصورتی سے گول کر گئے

البانی کے عقائد پر کتاب موسوعة العلامة الإمام مجدد العصر محمد ناصر الدين الألباني  کے مطابق البانی  اس روایت کی دلیل پر ایک دوسری روایت بھی پیش کرتے ہیں

ولعل مما يشير إلى ذلك قوله صلى الله عليه وسلم: “ما من أحد يسلم علي إلا رد الله علي روحي حتى أرد عليه السلام”   وعلى كل حال فإن حقيقتها لا يدريها إلا الله سبحانه وتعالى، ولذلك فلا يجوز قياس الحياة البرزخية أو الحياة الأخروية على الحياة الدنيوية

اور ہو سکتا ہے کہ اسی بات پر رسول الله صلی الله علیہ وسلم  کے  قول  میں اشارہ دیا گیا کہ   تم میں کوئی ایسا نہیں جو مجھ پر سلام پڑھے اور الله میری روح کو نہ لوٹا دے اور ہر حال میں حقیقت الله ہی جانتا ہے اور اس لئے یہ جائز نہیں کہ حیات برزخی یا اخروی کو دنیاوی پر قیاس کیا جائے

سلام بولنے پر روح لوٹانے والی روایت کو اہل حدیث علماء خواجہ محمّد قاسم اور زبیر علی زئی رد کرتے ہیں جبکہ البانی اسی کو دلیل میں پیش کر رہے ہیں –  ابن کثیر تفسیر میں سورہ الاحزاب  میں اس سلام پر روح لوٹائے جانے والی روایت کو صحیح کہتے ہیں اور دلیل بناتے ہوئے لکھتے ہیں

وَمِنْ ذَلِكَ أَنَّهُ يُسْتَحَبُّ الصَّلَاةُ والسلام عليه عند زيارة قبره صلى الله عليه وسلم

اور اس لئے یہ مستحب ہے کہ  زيارة قبر نبی صلى الله عليه وسلم  کے وقت  الصَّلَاةُ والسلام کہے

عرض اعمال والی روایت کو صحیح کہنے والے ابو داود کا بھی حوالہ دیتے ہیں کہ انہوں نے اس پر سکوت کیا ہے اور ان سے منسوب ایک خط میں انہوں نے کہا کہ قد قال في رسالته لأهل مكة كل ما سكت عنه فهو صالح  جس پر بھی میں سکوت کروں وہ صحیح سمجھی جائے –اس کے برعکس البانی اس قول کو خاطر میں نہیں لاتے اور پوری ایک کتاب ضیف ابو داود تالیف کر بیٹھے جس میں اکثر وہ روایات ہیں جن پر ابو داود کا سکوت ہے

سوال یہ ہے کہ یہ تضاد کیوں ہے عقیدے کی ضعیف سے ضعیف روایت پر ابو داود کے سکوت کا حوالہ دینا اور قبول کرنا اور  عمل میں انہی کو رد کرنا

عرض اعمال والی درود پیش ہونے والی روایت پر ابن حبان کا بھی حوالہ دیا جاتا ہے کہ انہوں نے اس کو صحیح میں لکھا ہے – ابن حبان چوتھی صدی ہجری کے محدث ہیں ان سے ایک   صدی قبل بخاری اور ابی حاتم اس روایت کو معلول قرار دے چکے تھے لیکن وہ اس کی تصحیح کر بیٹھے – اس کی وجہ ابن حبان کا اپنا عقیدہ ہے کہ قبروں کے پاس دعائیں قبول ہوتی ہیں اور ابن حبان سماع الموتی کے قائل تھے

 ابن حبان المتوفی  ٣٥٤ ھ   اپنی صحیح میں روایت کرتے  ہیں

 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ سُرَيْجٍ النَّقَّالُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْيَمَانِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «إِذَا مَرَرْتُمْ بِقُبُورِنَا وَقُبُورِكُمْ مِنْ أَهْلِ الْجَاهِلِيَّةِ، فَأَخْبِرُوهُمْ أَنَّهُمْ فِي النَّارِ

ابو هُرَيْرَةَ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا  جب تم ہماری (اہل اسلام) اور اہل الْجَاهِلِيَّةِ کی قبروں پر سے گزرتے ہو تو پس ان کو خبر دو کہ وہ اگ والے ہیں

البانی کتاب التعليقات الحسان على صحيح ابن حبان وتمييز سقيمه من صحيحه، وشاذه من محفوظه میں  کہتے ہیں صحيح اور اسی طرح – «الصحيحة» (18)، «أحكام الجنائز» (252) میں اس کو صحیح قرار دیتے ہیں

ابن حبان اس حدیث پر صحیح ابن حبان میں حاشیہ لکھتے ہیں

قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَمَرَ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا الْخَبَرِ الْمُسْلِمَ إِذَا مَرَّ بِقَبْرِ غَيْرِ الْمُسْلِمِ، أَنْ يَحْمَدَ اللَّهَ جَلَّ وَعَلَا عَلَى هِدَايَتِهِ إِيَّاهُ الْإِسْلَامَ، بِلَفْظِ الْأَمْرِ بِالْإِخْبَارِ إِيَّاهُ أَنَّهُ مِنْ أَهْلِ النَّارِ، إِذْ مُحَالٌ أَنْ يُخَاطَبَ مَنْ قَدْ بَلِيَ بِمَا لَا يَقْبَلُ عَنِ الْمُخَاطِبِ بِمَا يُخَاطِبُهُ بِهِ

  نبی صلی الله علیہ وسلم نے حکم دیا اس حدیث میں کہ جب کوئی مسلمان کسی غیر مسلم کی قبر پر سے گزرے تو الله کی تعریف کرے اس ہدایت پر جو اس نے اسلام سے دی اور حکم کے الفاظ جو اس حدیث میں ہیں کہ وہ اگ میں سے ہیں سے یہ محال ہے کہ ان  کو مخاطب کیا جائے جو بے شک (اتنے) گل سڑ گئے ہوں کہ  خطاب کرنے والے (کی اس بات ) کو قبول نہ کر سکتے ہوں جس پر ان کو مخاطب کیا گیا ہے

ابن حبان کے حساب سے ایسا خطاب نبی صلی الله علیہ وسلم نے سکھایا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مردے سمجھنے اور سننے کے قابل  ہیں اس ضعیف روایت کو اپنی صحیح  میں بھی لکھتے ہیں اس سے بھی عجیب بات ہے کہ مردوں کے نہ سننے کے قائل البانی اس روایت کو صحیح کہتے ہیں جبکہ سندا یہ روایت کمزور ہے

ابن حبان مردوں کے سننے کے قائل  تھے اور نیک و صالحین کی قبور پر جا کر دعا کرتے اور وہ ان کے مطابق قبول بھی ہوتی

وما حلت بي شدة في وقت مقامي بطوس, فزرت قبر علي بن موسى الرضا صلوات الله على جده وعليه ودعوت الله إزالتها عني إلا أستجيب لي, وزالت عني تلك الشدة, وهذا شيء جربته مرارا, فوجدته كذلك
طوس میں قیام کے وقت جب بھی مجھے کوئی پریشانی لاحق ہوئی ،میں نے (امام) علی بن موسی الرضا صلوات الله على جده وعليه کی قبرکی زیارت کی، اور اللہ سے اس پریشانی کے ازالہ کے لئے دعاء کی ۔تو میری دعاقبول کی گئی،اورمجھ سے وہ پریشانی دورہوگئی۔اوریہ ایسی چیز ہے جس کامیں نے بارہا تجربہ کیا تو اسی طرح پایا

[الثقات لابن حبان، ط دار الفكر: 8/ 456]

 قبروں سے فیض حاصل کرنے اور مردوں کے سننے کے ابن حبان قائل تھے

شیعہ اماموں کی قبروں سے اہلسنت کے محدثین کا فیض حاصل کرنا کسی شیعہ نے لکھا ہوتا تو سب رافضی کہہ کر رد کر دیتے لیکن یہ ابن حبان خود لکھ رہے ہیں – اس ضعیف الاعتقادی کی وجہ سے وہ صحیح ابن حبان میں عرض اعمال کی روایت کی تصحیح کر گئے

عرض اعمال والی  روایت کو پانچویں صدی کے  امام حاکم نے بھی صحیح قرار دیا اور شیخین کی شرط پر کہا جبکہ بخاری تاریخ الکبیر اور الصغیر میں اس روایت کے راوی حسین الجعفی پر بات کر چکے ہیں – امام حاکم خود شیعیت کی طرف مائل ہوئے اور حدیث طیر کو صحیح کہتے تھے کہ علی سب صحابہ سے افضل ہیں

چوتھی صدی کے امام دارقطنی (المتوفى: 385هـ) بھی حرم علی الازض والی روایت کی تصحیح کر گئے حالانکہ اپنی کتاب العلل میں ایک روایت پر لکھتے ہیں

وَرَوَاهُ أَبُو أُسَامَةَ، فَقَالَ: عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ وَوَهِمَ فِي نَسَبِهِ، وَإِنَّمَا هُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ تَمِيمٍ

اور اس کو ابو اسامہ نے روایت کیا ہے اور کہا ہے عبد الرحمان بن یزید بن جابر اور اس کے نسب میں وہم کیا اور یہ تو بے شک عبد الرحمان بن یزید بن تمیم ہے

یعنی دارقطنی یہ مان رہے ہیں کوفی ابو اسامہ نے عبد الرحمن بن یزید  کے نسب میں غلطی کی لیکن اس کو حسین الجعفی کے لئے نہیں کہتے جو بالکل یہی غلطی کر رہا ہے

آٹھویں صدی کے ابن تیمیہ اور ابن قیم نے ایسی روایات کی بھرپور تائید کی

حسين بن علي الجعفي صحيح بخاري کے راوی ہیں لیکن امام بخاری کے نزدیک ان کی تمام روایات صحیح نہیں ہیں اور یہ غلطی نسب میں کر گئے ہیں اور عبد الرحمان بن یزید بن تمیم کو ابن جابر کہہ گئے

حسین بن علی الجعفي کے لئے ابن سعد طبقات میں لکھتے ہیں

وَكَانَ مَأْلَفًا لِأَهْلِ الْقُرْآنِ وَأَهْلِ الْخَيْرِ

اور یہ اہل قرآن اور اہل خیر کی طرف مائل تھے

الذھبی سیر الاعلام النبلاء میں لکھتے ہیں کہ مُحَمَّدُ بنُ رَافِعٍ کہتے ہیں

وَكَانَ رَاهِبَ أَهْلِ الكُوْفَةِ.

اور یہ اہل کوفہ کے راھب تھے

اور يَحْيَى بنُ يَحْيَى التَّمِيْمِيُّ  کے مطابق

إِنْ كَانَ بَقِيَ مِنَ الأَبْدَالِ أَحَدٌ، فَحُسَيْنٌ الجُعْفِيُّ

اگر ابدال میں سے کوئی رہ گیا ہے تو وہ  حُسَيْنٌ الجُعْفِيُّ ہیں

صحیح مسلم کے مقدمے میں امام مسلم  لکھتے ہیں کہ اہل خیر کے بارے میں ائمہ محدثین کی رائے اچھی نہیں تھی

وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَتَّابٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَفَّانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْقَطَّانِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «لَمْ نَرَ الصَّالِحِينَ فِي شَيْءٍ أَكْذَبَ مِنْهُمْ فِي الْحَدِيثِ»   قَالَ ابْنُ أَبِي عَتَّابٍ: فَلَقِيتُ أَنَا مُحَمَّدَ بْنَ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْقَطَّانَ، فَسَأَلْتُهُ عَنْهُ، فَقَالَ: عَنْ أَبِيهِ، «لَمْ تَرَ أَهْلَ الْخَيْرِ فِي شَيْءٍ أَكْذَبَ مِنْهُمْ فِي الْحَدِيثِ». قَالَ مُسْلِمٌ: ” يَقُولُ: يَجْرِي الْكَذِبُ عَلَى لِسَانِهِمْ، وَلَا يَتَعَمَّدُونَ الْكَذِبَ

حسین بن علی  الجعفی کا روایت میں غلطی کرنا ان کا اہل خیر کی طرف مائل ہونا اور لوگوں کا ان کو ابدال کہنا اور راہب کوفہ کہنا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ وہ زہد کی طرف مائل تھے اور روایت جب عبد الرحمان بن یزید بن تمیم سے سنی تو اس قدر پسند آئی کہ اس کے متن اور عبد الرحمان سے اس کا پورا نسب تک نہ جانا اور بیان کر دی

اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ بات محدثین نے صرف ان کے لئے کی ہے نہیں ائمہ محدثین تو نسب میں غلطیاں بہت سے راویوں سے منسوب کرتے ہیں جس کے لئے کتب تک موجود ہیں لہذا بخاری  اور ابی حاتم جیسے پائے کے محدثین کی رائے کو لفاظی کر کے رد نہیں کیا جا سکتا

21 thoughts on “عقیدہ عرض اعمال کا ارتقاء

  1. aysha butt

    1- حا فظ نورالدین علی بن ابی بکرالہیثمی[ المتوفی: ۸۰۷ھ] نے ’’مجمع الزوائد ومنبع الفوائد‘‘ میں عرضِ اعمال علی الرسول ﷺ کے اثبات میں’’ مسندبزار‘‘کے حوالہ سے ایک صحیح حدیث نقل فرمائی ہے:

    ’’باب مایحصل لأمّته ﷺ من استغفاره بعدوفاته ﷺ :

    عن عبداﷲبن مسعود… قال: وقال رسول اﷲ ﷺ :حیاتي خیرلکم تحدثون وتحدث لکم، ووفاتي خیرلکم، تعرض عليّ أعمالکم، فمارأیت من خیرحمدت اﷲعلیه، ومارأیت من شرّ استغفرت اﷲ لکم. رواه البزّار، ورجاله رجال الصحیح.‘‘ ( مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، کتاب علامات النبوّة، مایحصل لأمّتها من استغفاره بعد وفاته، (۹/۲۴) ط: دار الکتاب بیروت، ۱۹۷۸م)

    مذکورہ حدیث کی سندکے رجال صحیحین کے رجال ہیں اورحدیث بالکل صحیح ہے۔

    2- علامہ سیوطی رحمہ ﷲنے ’’الجامع الصغیرفي أحادیث البشیروالنذیر‘‘ میں ایک صحیح روایت نقل کی ہے:

    ’’تعرض الأعمال یوم الأثنین والخمیس علی اﷲ، وتعرض علی الأنبیاء وعلی الآباء والأمّهات یوم الجمعة، فیفرحون بحسناتهم، وتزداد وجوههم بیاضاًوإشراقاً، فاتّقوااﷲ ولاتؤذواموتاکم‘‘. ( الجامع الصغیرفي أحادیث البشیروالنذیر،حرف التاء،[رقم الحدیث:۳۳۱۶](۱/۱۹۹) ط: دارالکتب العلمیۃ بیروت،۲۰۰۲م – ۱۴۲۳ھ۔)

    ۳: علامہ مناوی رحمہ ﷲاس حدیث کی شرح کرتے ہوئے رقم طرازہیں :

    ’’وفائدة العرض علیهم إظهار اﷲ للأموات عذره في مایعامل به أحیاء هم من عاجل العقوبات وأنواع البلیّات في الدنیا، فلوبلغهم ذٰلك من غیرعرض أعمالهم علیهم لکان وجدهم أشدّ. قال القرطبي: یجوز أن یکون المیّت یبلغ من أفعال الأحیاء وأقوالهم بمایؤذیه أویسرّه بلطیفة یحدثها اﷲ لهم من ملك یبلغ أوعلامة أودلیل أوماشاء اﷲ وهو القاهر فوق عباده وعلی من یشاء. وفیه زجرعن سوء القول في الأموات، وفعل ماکان یسرّهم في حیاتهم وزجر عن عقوق الأصول والفروع بعد موتهم بمایسوء هم من قول أوفعل، قال: وإذاکان الفعل صلة وبرًّا کان ضدّه قطیعة وعقوقًا‘‘. (فیض القدیر، شرح الجامع الصغیر للعلامة المناوي، حرف التاء، [ رقم الحدیث:۳۳۱۶] تعرض الأعمال یوم الإثنین،(۳/۲۵۱) ط:مطبعۃ مصطفٰی محمّد مصر،۱۳۵۶ھ/ ۱۹۳۸م)

    Reply
  2. aysha butt

    4- ’’زرقانی‘‘ میں ہے:

    ’’(روی ابن المبارك) عبداﷲ الذي تستنزل الرحمة بذکره (عن سعیدبن المسیّب) التابعي الجلیل بن الصحابي (قال: لیس من یوم إلّا وتعرض علی النبيّ ﷺ أعمال أمّته غدوةً وعشیاً، فیعرفهم بسیماهم وأعمالهم، فیحمد اﷲ و یستغفرلهم، فإذا علم المسيء ذلك قدیحمله الإقلاع، ولایعارضه قوله ﷺ: تعرض الأعمال کلّ یوم الإثنین والخمیس علی اﷲ، وتعرض علی الأنبیاء والآباء والأمّهات یوم الجمعة … رواه الحکیم الترمذي؛ لجواز أنّ العرض علی النبيّ ﷺ کلّ یوم علی وجه التفصیل وعلی الأنبیاء -ومنهم نبیّنا- علی وجه الإجمال یوم الجمعة، فیمتاز ﷺ بعرض أعمال أمّته کلّ یوم تفصیلاً ویوم الجمعة إجمالاً‘‘. (شرح العلامة الزرقاني علی المواهب اللدنیة بالمنح المحمدیّة، المقصد الرابع، الفصل الرابع مااختصّ به ﷺ من الفضائل والکرامات، (۷/۳۷۳ -۳۷۴)ط:دارالکتب العلمیۃ بیروت، ۱۴۱۷ھ ۔ )

    مذکورہ حدیث مرسل ہے،امام شافعی رحمہ ﷲکے سوا باقی ائمہ اورمحدثین رحمہم ﷲکے ہاں مرسل حجت ہے۔

    ’’ولذاقال جمهورالعلماء: إنّ المرسل حجّة مطلقًا بناءً علی الظاهرمن حاله … وقال الشافعي: یقبل: أي: لامطلقاً، بل فیه تفصیل‘‘. (شرح شرح نخبة الفکر لعلي القاري الحنفي المرسل، (ص:۴۰۳ -۴۰۷) ط:قدیمی کتب خانہ کراچی)

    بالخصوص سعیدبن المسیب کی مرسل کوبعض ایسے حضرات بھی قبول کرتے ہیں جو حجیۃ المرسل کے قائل نہیں۔

    ’’والثاني:قوله: (وقال الشافعي: یقبل المرسل ممّن عرف أنّه لایرسل إلّا عن ثقة، کابن المسیّب‘‘. (توضیح الأفکارلمعاني تنقیح الأنظار، للعلامة الصنعاني، مسألة في اختلاف العلماء في قبول المرسل، (۱/۲۸۷ -۲۸۸)ط:دارإحیاء التراث العربي،بیروت،۱۴۱۸ھ – ۱۹۹۸م)

    ’’اشتهرعن الشافعي أنّه لایحتجّ بالمرسل، إلّا مراسیل سعید بن المسیب‘‘. (تدریب الراوي في شرح تقریب النواوي للسیوطي، المرسل، (ص:۱۷۱) ط:قدیمی کتب خانہ کراچی)

    ۵: علامہ آلوسی رحمہ ﷲعلیہ سورۃ النحل کی[ آیت :۸۹] {وَجِئْنَابِكَ شَھِیْداً عَلٰی هٰؤُلآءِ } کے تحت رقم طراز ہیں:

    ’’المرادبهولآء أمّتها عند أکثرالمفسرین، فإنّ أعمال أمّته علیه الصلاة والسلام تعرض علیه بعدموته. فقد روي عنها أنّه قال: حیاتي خیرلکم، تحدثون ویحدث لکم، ومماتي خیرلکم، تعرض عليّ أعمالکم، فمارأیت من خیر حمدت اﷲ تعالیٰ علیه ومارأیت من شرّ استغفرت اﷲ تعالیٰ لکم، بل جاء: إنّ أعمال العبد تعرض علی أقاربه من الموتٰی‘‘.

    ۶: ’’فقدأ خرج ابن أ بي ا لد نیا عن أبي هریرة أ نّ النبيّ ﷺ قال: لاتفضحوا أمواتکم بسیئات أ عمالکم؛ فإنها تعرض علی أ ولیا ئکم من أهل القبور‘‘.

    ۷: ’’وأخرج أحمد عن أنس مرفوعاً: إنّ أعمالکم تعرض علی أقاربکم وعشائرکم من الأموات، فإن کان خیراً استبشروا، وإن کان غیرذٰلك قالوا: اللّٰهمّ لاتمتهم حتّٰی تهدیهم کما هدیتنا‘‘.

    ۸: وأخرجه أ بوداود من حدیث جابربزیادة: ’’وأ لهمهم أن یعملوا بطاعتك‘‘.

    ۹: وأخرج ابن أبي الدنیاعن أبي الدرداء أنّه قال: ’’إنّ أعمالکم تعرض علی موتاکم، فیسرّون ویساؤون، فکان أبوالدرداء یقول عندذلك: “اللّٰهم إنّي أعوذبك أن یمقتني خالي عبداﷲ بن رواحة إذا لقیته، یقول ذلك في سجوده، والنبيّ ﷺ لأمّته بمنزلة الوالد بل أولٰی‘‘. (روح المعاني،[النحل:۸۹](۱۴/۲۱۳)ط:إدارۃ الطباعۃ المنیریۃ مصر۔)

    علامہ آلوسی رحمہ ﷲنے اس سلسلہ میں جن احادیث کونقل فرمایاان پرکوئی اعتراض نہیں کیا، جب کہ ان کی عادت یہ ہے کہ وہ احادیثِ ضعیفہ یاموضوعہ کی نشان دہی کرتے ہیں اوران پرردفرماتے ہیں، جس سے معلوم ہواکہ یہ مذکورہ احادیث صحیح ہیں، ورنہ کم سے کم درجہ حسن کی ہیں۔

    Reply
  3. aysha butt

    ۱۰: ’’تفسیرمظہری‘‘ میں ہے :

    ’’{وَجِئْنَابِكَ عَلٰی هؤُلآءِ شَهِیْدًا} یشهد النبيّ ﷺ علی جمیع الأمّة من رآه ومن لم یره. أخرج ابن المبارك عن سعیدبن المسیّب قال: لیس من یوم إلّا وتعرض علی النبيّ ﷺ أمّته غدوةً وعشیّةً، فیعرفهم بسیماهم وأعمالهم فلذلك یشهد علیهم‘‘. (التفسیرالمظهري، [ النساء:۴۱](۲/۱۱۰)ط: بلوچستان بک ڈپو، کوئٹہ)

    ۱۱: صاحب تفسیرابن کثیرنے آیت کریمہ { وَجِئْنَابِكَ عَلٰی هؤُلآءِ شَهِیْداً }کی تفسیرمیں ’’التذکرة للقرطبي ‘‘کے حوالہ سے ایک روایت نقل کی ہے کہ :

    ’’وأمّا ما ذکره أبو عبد اﷲ القرطبي في’’التذکرة‘‘حیث قال: باب ماجاء في شهادة النبي ﷺ علی أمّته، قال:أنا ابن المبارك، قال: أنارجل من الأنصارعن المنهال بن عمرو أنّه سمع سعید بن المسیّب یقول: لیس من یوم إلّایعرض فیه علی النبيّ ﷺ أمّته غدوةً وعشیًّا، فیعرفهم بأسمائهم وأعمالهم، فلذلك یشهد علیهم، یقول اﷲتعالیٰ:{فَکَیْفَ اِذَاجِئْنَا مِنْ کُلِّ اُمَّةٍ بِشَهِیْدٍ وَّجِئْنَابِكَ عَلٰی هؤُلآءِ شَهیْدًا}؛ فإنّه أثر، وفیه انقطاع، فإنّ فیه رجلاً مبهمًا لم یسمّ، وهومن کلام سعید بن المسیّب،لم یرفعه، وقدقبله القرطبي، فقال بعد إیراده: فقد تقدّم أنّ الأعمال تعرض علی اﷲ کلّ یوم اثنین وخمیس، وعلی الأنبیاء والآباء والأمّهات یوم الجمعة، قال: ولاتعارض، فإنّه یحتمل أن یخصّ نبیّنا ﷺ بمایعرض علیه کلّ یوم، ویوم الجمعة مع الأنبیاء علیه وعلیهم أفضل الصلاة والسلام‘‘. ( تفسیرالقراٰن العظیم للحافظ ابن کثیر،[ النساء:۴۱](۱/۴۹۸-۴۹۹) ط:قدیمی کراچی)

    حافظ عمادالدین ابن کثیررحمہ ﷲنے بھی احادیثِ مذکورہ کے بارے میں کچھ نکیرنہیں کی، جس سے معلوم ہوتاہے کہ عرضِ اعمال کی احادیث مجموعی اعتبارسے ان کے نزدیک صحیح ہیں۔

    Reply
  4. aysha butt

    ۱۷: ’’وأخرج الحکیم الترمذي وابن أبي الدنیا في ’’کتاب المنامات‘‘ والبیهقي في ’’شعب الإیمان‘‘ عن النعمان بن بشیر سمعت رسول اﷲ ﷺ یقول: اﷲ اﷲ في إخوانکم من أهل القبور، وأنّ أعمالکم تعرض علیهم‘‘.

    ۱۸: ’’وأخرج ابن أبي الد نیا وابن منده وابن عساکر عن أحمد بن عبداﷲ بن أبي الحواری، قال:حدّثني أخي محمّد بن عبداﷲ، قال:دخل عبّاد الخواص علی إبراهیم بن صالح الهاشمي -وهوأمیر فلسطین- فقال له إبراهیم: عظني! فقال: قد بلغني إنّ أعمال الأحیاء تعرض علی أقاربهم من الموتٰی، فانظر ماتعرض علی رسول اﷲ ﷺ من عملك‘‘. ( [روایت نمبر:۱۴] سے [روایت نمبر:۱۸] تک دیکھیے: شرح الصدوربشرح حال الموتیٰ والقبور، باب عرض أعمال الأحیاء علی الأموات،(ص:۱۱۴-۱۱۵) ط:مطابع الرشید بالمدینۃ المنورۃ۔)

    مذکورہ تمام حدیثوں سے یہ بات روز روشن کی مانند واضح ہوگئی کہ عرض اعمال جس طرح نبی کریم صلی ﷲعلیہ وسلم پر ہوتا ہے اس طرح ہر شخص کے والدین اور اقارب پر بھی ہوتاہے ۔

    فضائل درودشریف میں ان گنت حدیثیں ہیں، جو اس بات پر صریح دلیل ہیں کہ آپ صلی ﷲعلیہ وسلم پر عرض اعمال ہوتا ہے۔

    ۱۹: ’’أکثر وا من الصلاة عليّ في کلّ یوم جمعة؛ فإنّ صلاة أمّتي تعرض عليّ في کلّ یوم جمعة … (هب) عن أبي أمامة‘‘. (کنزالعمّال في سنن الأقوال والأفعال، الکتاب الثاني، الباب السادس في الصلاة علیه وآله علیه الصلاة والسلام، (۱/۴۸۸) ط:مؤسّسة الرسالة، بیروت،۱۴۰۱ھ-۱۹۸۱م۔)

    ۲۰: ’’ بلوغ الأماني من أسرار الفتح الرباني‘‘ میں ہے :

    ’’عن أبي الدرداء رضي اﷲ عنه قال:قال رسول اﷲ ﷺ أکثروامن الصلاة عليّ یوم الجمعة، فإنّه مشهود تشهده الملائکة، وإنّ أحداً لن یصلي عليّ إلّا عرضت عليّ صلاته حتّٰی یفرغ منها، قال: قلت: وبعد الموت؟ قال:إنّ اﷲ حرّم علی الأرض أن تاکل أجساد الأنبیاء علیهم الصلاة والسلام. رواه ابن ماجه بسند جیّد‘‘. (بلوغ الأماني من أسرارالفتح الرباني للإمام أحمدعبدالرحمٰن، أبواب صلاة الجمعة، فصل منه في الحثّ علی الإکثارمن الصلاة علی النبيّ ﷺ یوم الجمعة، (۶/۱۱) ط: دارالشهاب، القاهرة)

    Reply
  5. Azeem malik

    السلام عليكم و رحمت اللہ و برکاتہ

    آپکی کتاب کے متعلق سوال تھا بئر معونہ کا واقعہ کے متعلق بخاری میں ہے

    ” ہماری قوم کو یہ بتلا دو کہ ہم اپنے رب سے ملے تو وہ ہم سے راضی ہے اور ہم اس سے راضی ہیں ”

    آپ کی بک عرض عمل میں لکھا ہے کہ صحابہ نے دعا مانگی کہ اللہ انکے قتل کی خبر نبی کو دے دے۔

    یہ تو جنت میں جانے کے بعد کہا نہ کہ دنیا میں تو پھر کیسے عرض اعمال علی النبی کا رد ہو گا ۔

    بلاشبہ قرآن و حدیث کے مطابق عرض اعمال علی النبیؐ کا عقیدہ باطل ہے۔لیکن خاص طور پر بئر معونہ کے واقعے سے کیسے ثابت ہوا؟

    دوسرا سوال بخاری کہ روایت میں لکھا ہے کہ یہ حکم منسوخ ہو گیا تھا بئر معونہ کے حوالے سے جو آیت تھی کیا قرآن میں یہ آیات تھیں؟ اور ہیں تو کس سورت میں ہے ۔جواب درکار ہے۔جزاکم اللہ خیرا

    Reply
    1. Islamic-Belief Post author

      وعلیکم السلام

      صحیح بخاری کی حدیث٢٨٠١ ہے

      ////
      باب: جس کو اللہ کی راہ میں تکلیف پہنچے ( یعنی اس کے کسی عضو کو صدمہ ہو )
      حدیث نمبر: 2801
      حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرُ الْحَوْضِيُّ ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ إِسْحَاقَ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ بَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْوَامًا مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ إِلَى بَنِي عَامِرٍ فِي سَبْعِينَ، ‏‏‏‏‏‏فَلَمَّا قَدِمُوا، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ لَهُمْ خَالِي أَتَقَدَّمُكُمْ فَإِنْ أَمَّنُونِي حَتَّى أُبَلِّغَهُمْ عَنْ رَسُولِ اللَّه صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏وَإِلَّا كُنْتُمْ مِنِّي قَرِيبًا فَتَقَدَّمَ فَأَمَّنُوهُ فَبَيْنَمَا يُحَدِّثُهُمْ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ أَوْمَئُوا إِلَى رَجُلٍ مِنْهُمْ فَطَعَنَهُ فَأَنْفَذَهُ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ اللَّهُ أَكْبَرُ فُزْتُ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ ثُمَّ مَالُوا عَلَى بَقِيَّةِ أَصْحَابِهِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَتَلُوهُمْ إِلَّا رَجُلًا أَعْرَجَ صَعِدَ الْجَبَلَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ هَمَّامٌ:‏‏‏‏ فَأُرَاهُ آخَرَ مَعَهُ، ‏‏‏‏‏‏فَأَخْبَرَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُمْ قَدْ لَقُوا رَبَّهُمْ فَرَضِيَ عَنْهُمْ وَأَرْضَاهُمْ، ‏‏‏‏‏‏فَكُنَّا نَقْرَأُ أَنْ بَلِّغُوا قَوْمَنَا أَنْ قَدْ لَقِينَا رَبَّنَا فَرَضِيَ عَنَّا وَأَرْضَانَا، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ نُسِخَ بَعْدُ فَدَعَا عَلَيْهِمْ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا عَلَى رِعْلٍ وَذَكْوَانَ، ‏‏‏‏‏‏وَبَنِي لَحْيَانَ، ‏‏‏‏‏‏وَبَنِي عُصَيَّةَ الَّذِينَ عَصَوْا اللَّهَ وَرَسُولَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
      ہم سے حفص بن عمر حوضی نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے ہمام نے ان سے اسحاق نے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو سلیم کے (70) ستر آدمی (جو قاری تھے) بنو عامر کے یہاں بھیجے۔ جب یہ سب حضرات (بئرمعونہ پر) پہنچے تو میرے ماموں حرام بن ملحان رضی اللہ عنہ نے کہا میں (بنو سلیم کے یہاں) آگے جاتا ہوں اگر مجھے انہوں نے اس بات کا امن دے دیا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں ان تک پہنچاؤں تو۔ بہتر ورنہ تم لوگ میرے قریب تو ہو ہی۔ چنانچہ وہ ان کے یہاں گئے اور انہوں نے امن بھی دے دیا۔ ابھی وہ قبیلہ کے لوگوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں سنا ہی رہے تھے کہ قبیلہ والوں نے اپنے ایک آدمی (عامر بن طفیل) کو اشارہ کیا اور اس نے آپ رضی اللہ عنہ کے جسم پر برچھا پیوست کر دیا جو آرپار ہو گیا۔ اس وقت ان کی زبان سے نکلا اللہ
      اکبر میں کامیاب ہو گیا کعبہ کے رب کی قسم! اس کے بعد قبیلہ والے حرام رضی اللہ عنہ کے دوسرے ساتھیوں کی طرف (جو ستر کی تعداد میں تھے) بڑھے اور سب کو قتل کر دیا۔ البتہ ایک صاحب جو لنگڑے تھے ‘ پہاڑ پر چڑھ گئے۔ ہمام (راوی حدیث) نے بیان کیا میں سمجھتا ہوں کہ ایک اور ان کے ساتھ (پہاڑ پر چڑھے تھے) (عمر بن امیہ ضمری) اس کے بعد جبرائیل علیہ السلام نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دی کہ آپ کے ساتھی اللہ تعالیٰ سے جا ملے ہیں پس اللہ خود بھی ان سے خوش ہے اور انہیں بھی خوش کر دیا ہے۔ اس کے بعد ہم (قرآن کی دوسری آیتوں کے ساتھ یہ آیت بھی) پڑھتے تھے (ترجمہ) ہماری قوم کے لوگوں کو یہ پیغام پہنچا دو کہ ہم اپنے رب سے آ ملے ہیں ‘ پس ہمارا رب خود بھی خوش ہے اور ہمیں بھی خوش کر دیا ہے۔ اس کے بعد یہ آیت منسوخ ہو گئی ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چالیس دن تک صبح کی نماز میں قبیلہ رعل ‘ ذکوان ‘ بنی لحیان اور بنی عصیہ کے لیے بددعا کی تھی جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کی تھی۔
      ///

      عرض عمل کا رد اس طرح ہوا کہ اگر درود اور عمل نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر پیش ہو رہا تھا تو شہید صحابہ کو یہ دعا کرنے کی ضرورت ہی نہیں تھی کہ اے اللہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دے- واضح ہوا ان کا عقیدہ عرض عمل کا نہیں تھا – بصورت دیگر ان اصحاب کا عمل نبی پر پیش ہونا بند ہو جاتا اور معلوم ہو جاتا کہ یہ اب دنیا میں نہیں ہیں
      —————————–

      بخاری میں ہے کہ آیات منسوخ ہو گئیں جو اس واقعہ سے متعلق تھیں – یہ وہ آیات تھیں جو قرآن میں درج نہیں کی گئیں

      منسوخ آیات کئی قسم کی ہیں
      بعض درج نہیں کی گئیں اور ان کا حکم اور قرات منسوخ ہوئی
      بعض آیات منسوخ ہوئیں اور درج کی گئیں قرات کی جاتی ہے

      Reply
  6. Azeem malik

    السلام عليكم ورحمت اللہ

    میرا سوال دراصل یہ ہے زندگی میں تو صحابہ نے دعا نہیں مانگی بلکہ بخاری کی روایت کے مطابق وفات پانے کے بعد مانگی گی اگر وہ شہید ہوتے وقت مانگتے تو پھر عرض عمل علی النبیؐ کا رد ہوتا لیکن صحابہ نے وفات کے بعد مانگی تو اس سے میرے خیال سے رد نہیں ہوگا اس پر تھوڑا مزید تبصرہ فرما دیں شکریہ۔

    Reply
    1. Islamic-Belief Post author

      و علیکم السلام

      دعا کہاں مانگی گئی اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا – دعا کیوں کی گئی یہ سوال ہے
      اگر ایک کام آٹومیٹک ہو رہا ہو تو اس کی دعا کی ضرورت نہیں ہوتی
      یہ دعا تمام اصحاب رسول نے کی جن کی شہادت ہوئی گویا یہ سب نے مل کر دعا کی یعنی ان سب کا عقیدہ عرض عمل کا نہیں تھا

      Reply
  7. Waleed

    السلام عليكم

    اہل میت کے جو رشتہ دار قریب سے آئے ہو انکو ثواب کی نیت سے کھانا کھلانا بدعت ہوگا؟

    اور اگر اہل میت خود کھانا کھائے اور قریب سے آنے والوں کو کھانا نہ دیں تو یہ کتنی بری بات ہوگی یہ تو خود قریب انے والوں کو سوچنا چاہیے کہ ہمیں نہیں کھانا لیکن اہل میت تو نہیں کہہ سکتے؟؟؟

    سرد خانے میں میت کو رکھنا جائز ہے؟

    نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پیر کو ہوئی اور تدفین بدھ کو ہوئی کیا تدفین بدھ کو ہوئی یہ بات درست ہے؟

    Reply
    1. Islamic-Belief Post author

      و علیکم السلام

      رشتہ داروں کو کھانا کھلا سکتے ہیں اس میں شرعا کوئی قباحت نہیں
      اہل میت کے کھانے کا انتظام یہ بات معروف کی ہے کہ معاشرہ میں کیا بات قابل قبول ہے
      مذھب میں اس پر کوئی پابندی نہیں ہے

      سرد خانے میں رکھنے کی ممانعت کیا ہے ؟ کس وجہ سے رکھا گیا ہے
      یہ سوال مکمل نہیں ہے

      تدفین بدھ کو ہوئی یہ ضعیف سند سے آئی روایات ہے
      وفات النبی کتاب میں دیکھیں

      Reply
  8. Waleed

    بعض کے نزدیک میت کے گھر سے کھانا کھانے کے متعلق لکھا ہے کہ نیکی کی نیت سے کھلانا بدعت ہے اور رسم رواج کے طور پر کھلانا خلاف سنت ہے ملاحظہ فرمائیں

    https://forum.mohaddis.com/threads/%D8%A7%DB%81%D9%84-%D9%85%DB%8C%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%DB%81%D8%A7%DA%BA-%D8%AF%D9%88%D8%B3%D8%B1%DB%92-%D9%84%D9%88%DA%AF%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D8%A7-%DA%A9%DA%BE%D8%A7%D9%86%D8%A7-%DA%A9%DA%BE%D8%A7%D9%86%D8%A7-%DB%94-%DA%A9%DA%91%D9%88%DB%8C-%D8%B1%D9%88%D9%B9%DB%8C.38710/

    Reply
    1. Islamic-Belief Post author

      بدعت وہ کام ہے جو سنت میں کرنا سرے سے ہی معلوم نہ ہو
      گھر آئے مہمان کو کھانا کھلانا میرے نزدیک سنت ہے بدعت نہیں
      اور یہ بات معروف کی بھی ہے کہ معاشرہ میں اس بات کو پسند کیا جاتا ہے یا نہیں

      اس کو محض اس بنا پر بدعت نہیں کہہ سکتے کہ ہمارے پاس اس پر حدیث نہیں ہے
      رسم و رواج – یہ عربی کا معروف ہے
      اس کو مطلق خلاف اسلام کہنا جھل ہے

      اس طرح تو غیر عربی کلچر کی ہر چیز بدعت بن جائے گی

      سنن ابن ماجہ میں ہے

      حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، قال: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، حَدّثَنَا هُشَيْمٌ (ح)
      وَحَدَّثَنَا شُجَاعُ بْنُ مَخْلَدٍ أَبُو الْفَضْلِ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ
      عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ، قَالَ: كُنَّا نَرَى الِاجْتِمَاعَ إِلَى أَهْلِ الْمَيِّتِ وَصَنْعَةَ الطَّعَامِ، مِنْ النِّيَاحَةِ

      سند میں مدلس کا عنعنہ ہے لہذا ضعیف ہے

      أن هشيمًا -وهو ابن بشير- مدلس ورواه بالعنعنة.

      سنن ابو داود میں ہے
      باب صَنْعَةِ الطَّعَامِ لأَهْلِ الْمَيِّتِ
      باب: اہل میت کے لیے کھانا تیار کرنا۔
      عن عبد الله بن جعفر، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:‏‏‏‏ “اصنعوا لآل جعفر طعاما، ‏‏‏‏‏‏فإنه قد اتاهم امر شغلهم”.​
      سیدنا جعفر طیار ؓ شہید ہوئے اور رسول اللہ ﷺ کو ان کی شہادت کی خبر ملی تو آپ ﷺ نے سیدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے گھر والوں کے بارے میں نبیﷺ نے فرمایا :
      جعفر کے گھر والوں کے لیے کھانا تیار کرو، کیونکہ ان پر (غم وحزن کی ایسی ) حالت آپڑی ہے جس نے انہیں مشغول کردیا ہے

      یہ روایت حسن درجے کی ہے اور اہل بیت کے بارے میں ہے جب جعفر شہید ہوئے جو اہل بیت میں سے تھے اور پھر اہل بیت نے ہی ان کے کھانے کا انتظام کیا
      اس میں یہ نہیں ہے اہل میت کھانے کا انتظام نہ کریں بلکہ رشتہ دار کریں

      یہ رشتہ داروں کی ہمدردی کی بات ہے نہ کہ مما نعت کی

      غور طلب ہے کہ جعفر رضی اللہ عنہ کی شہادت پر تو رشتہ دار ان کے کزن غیرہ ہوئے یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم
      اور غم میں سب شریک ہوے

      لہذا جب کھانا بنا تو سب اہل بیت نے ہی بنایا ہو گا

      Reply
  9. Waleed

    سرد خانے میں اس لیے رکھا گیا تھا کہ انکے بچے باہر تھے جب ْآئے تب تدفین ہوئی کیا ایسا کرنا درست یے؟

    Reply
    1. Islamic-Belief Post author

      میرے نزدیک ایسا کرنا مناسب نہیں ہے – میت کو جلد از جلد دفن کرنا ہی معلوم ہے

      اگر کوئی قتل ہو تفتیش درکار ہو تو ایسا کیا جا سکتا ہے

      Reply
  10. Abdullah

    السلام عليكم

    میت کی طرف سے کی گی قربانی کا گوشت کھانا کیسا ہے؟

    Reply
    1. Islamic-Belief Post author

      میت کی طرف سے کی گی قربانی دلیل کیا ہے ؟
      سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ والی حدیث ہمارے نزدیک خاص ہے

      Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *