عمار کو باغی گروہ قتل کرے گا

عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے صحیحین میں روایات موجود ہیں جن کے مطابق عمار کو باغی گروہ قتل کرے گا – بعض محققین نے اس روایت سے یہ نکالا کہ عمار کا قتل لشکر معاویہ نے کیا اور اس طرح وہ ایک باغی تھے – اس بات کا آعادہ کئی لوگوں نے کیا جن میں  البانی بھی ہیں

راقم نے ان تمام روایات کو اپنی کتاب قرن اول کی جنگوں میں رد کیا اور محدث فورم کے اہل حدیث مولویوں نے راقم کی تحقیق پر جدل کیا   – حال ہی میں اہل حدیث مولوی حافظ زبیر احمد نے   اپنی تحقیق پیش کی جس سے راقم کے موقف کو تقویت ملی ہے – زبیر نے ان  روایات کو متن کے تحت مضطرب قرار دیا

اہل حدیث کو درکار ہے کہ وہ تاریخ کے ساتھ ساتھ عقائد میں بھی تحقیقی انداز اختیار کریں

 

مکمل کتاب اس لنک سے داؤن لوڈ کریں

3 thoughts on “عمار کو باغی گروہ قتل کرے گا

    1. Islamic-Belief Post author

      السلام علیکم

      میرے نزدیک یہ تمام روایات کمزور ہیں – ہر سند میں مسائل ہیں
      معاویہ رضی اللہ عنہ پر کتاب میں دیکھیں

      میرے نزدیک ١٠٠ سے ٢٠٠ ہجری کے درمیان ان روایات کو جاری کیا گیا ہے

      یہ روایات معاویہ مخالفین راویوں کا پروپیگنڈا ہے اگرچہ ان میں سے بعض پر محدثین نے شیعہ کا حکم نہیں لگایا – ‏تحقیق روایات سے ظاہر ہوا ہے کہ تمام محدثین نے ان راویوں کو قابل بھروسہ نہیں گردانہ ہے – مثلا جس کو امام ‏علی المدینی نے باپ سے روایت کرنے پر ضعیف کہا تھا اس کو امام بخاری نے صحیح سمجھ لیا ہے – جس پر امام بخاری ‏نے جرح کی تھی اس کی روایت کو امام مسلم نے صحیح سمجھ لیا ہے – بعض روایات کی سند منقطع ہے – بعض راوی ‏مدلس ہیں اور بعض مجہول ہیں ‏

      Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *