قرن اول میں اسرائیلیات کا فروغ

قرن اول میں اسرائیلیات کا فروغ جلد ١

266 Downloads

قرن اول میں اسرائیلیات کا فروغ جلد ٢

179 Downloads

قرن اول میں اسرائیلیات کا فروغ جلد ٣

167 Downloads

قرن اول میں اسرائیلیات کا فروغ جلد ٤

160 Downloads

قرن اول میں اسرائیلیات کا فروغ جلد ٥

221 Downloads
جزیرہ العرب میں  موجود بہت سے نصرانی اور یہودی مسلمان  ہوئے  أور إن  لوگوں  نے احادیث  پر   صحائف لکھے-  ان میں مشہور  کعب احبار ہیں  جن کے پاس کوئی کتاب دانیال  تھی – ان کی بیشتر روایات فتن کے باب میں ہیں – ان کے علاوہ  ایک  نو  مسلم هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهِ بْنِ كَامِلِ بْنِ سَيْجٍ الصَّنْعَانِيِّ    تھے   جو یمن سے   مدینہ پہنچے   اور ان کی نظر  انتخاب  صرف  ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ  پر پڑی  جبکہ اصحاب رسول  کی کثیر   تعداد وہاں  موجود تھی –  ہمام بن منبہ  نے صرف ابو ہریرہ کو استاد  و شیخ  سمجھا باقی کسی کی روایت تک نہیں لکھی جتنا راقم کو علم  ہوا ہے
اہل تشیع  نے ایک  نو مسلم  یمنی یہود ی  ابن سبا سے اپنے عقائد اخذ  کیے  جو صوفیانہ قسم کے ہیں 
اس کے علاوہ بعض دیگر روایات ہیں  جن کا متن پکار کر کہہ رہا ہوتا ہے کہ یہ اسرائیلیات ہیں  لیکن ان کو صحیح سمجھا جاتا ہے  – اس وجہ سے ان  پر تنقید مناسب نہیں ہوتی – البتہ  جو ان روایات کو صحیح سمجھتا ہو اس کو  یہ معلومات معلوم ہونی چاہیے ہیں جو راقم نے ان اجزاء میں اب جمع کر دی  ہیں
اس  کاوش کو صحیحین  پر  تنقید نہ سمجھا جائے  – امام بخاری و مسلم کا جو درجہ ہے وہ مسلمہ ہے – راقم کا مقصد اپنے علم کو ضائع ہونے سے بچانا ہے کیونکہ  جب اتنا جان لیا تو اس سب  کو بتانا ضروری ہے  – موت کا دور دورہ ہے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *