مَن يُضْلِلِ ٱللَّهُ فَلَا هَادِىَ لَهُۥ ۚ وَيَذَرُهُمْ فِى طُغْيَٰنِهِمْ يَعْمَهُونَ
جسے اللہ گمراہ کر دے اسے کوئی راہ دکھانے والا نہیں، اور انہیں اللہ چھوڑ دیتا ہے کہ اپنی سرکشی میں حیران پھیریں
اہل ایمان کی آزمائش ہوتی ہے جب وہ دیکھتے ہیں کہ کوئی عالم گمراہ ہوتا ہے – گزرے صوفیاء کو گمراہ کہنا آسان ہے کیونکہ ان سے ہماری ملاقات نہیں ہے لیکن جب ہم کسی عالم کو دیکھیں کہ وہ خود گمراہ ہو گیا ہے اور دوسروں کو بھی گمراہ کہہ رہا ہے تو یہ یقینا ایک آزمائش ہے
یاد رہے کہ طاغوت کا دفاع نہیں کیا جا سکتا – نہ اس حوالے سے کوئی جھول یا گول مول بات کی جا سکتی ہے – محسن ڈاکٹر عثمانی رحمہ اللہ علیہ کو اللہ تعالی جنت میں اعلی مقام دے جنہوں نے صوفیاء ہوں یا محدثین دونوں کے گمراہ عقائد کی تبین کی اور آج مزید تحقیق سے یہ واضح سے واضح تر ہوتا جا رہا ہے کہ ان کی تحقیق درست ہے
گزشتہ امتوں میں گمراہی اغلبا اسی طرح آئی کہ ان کے علماء نے ہی حق و سچ کی جڑوں کو کھوکھلا کرنا شروع کر دیا – اپنے سابقہ موقف کو بہکنا کہ کر ایمان کو مشکوک بنانے کی کوشش کی – خود بھی گمراہ ہوئے اور اورروں کو بھی گمراہ کیا
اللہ ہر طرح کی گمراہی سے بچائے
اللھم اھدنا فیمن ھدیت
یا اللہ ہم کو ان ہدایت یافتہ لوگوں میں داخل فرما جن کو تو نے ہدایت بخشی ہے
السلام عليكم
کیا شرک کی تاویل کرنا کفر ہے؟
ایک صاحب کا کہنا ہے کہ
قرع نعال والی روایت میں سماع موتی ثابت ہوتا ہے ڈاکٹر عثمانی نے اسکی تاویل کی تو شرک کی تاویل کرنا کفر نہیں ہے وضاحت درکار ہے جزاک اللہ
قرع نعال کی شرح کی گئی ہے کہ آسمان میں برزخ میں میت کی روح سنتی ہے برزخی جسم میں
اس روایت میں عثمانی صاحب کے نزدیک مردے کی سننے کی بات ہی نہیں کی گئی بلکہ برزخی جسم کی بات کی گئی ہے
اس روایت سے فرقے سماع الموتی ثابت کرتے ہیں ہم نہیں