مکمل کتاب لٹریچر/ کتب ابو شہریار میں ملاحظہ کریں
فہرست
باب ١ : سحر اوربابل کی غلامی کا دور
باب ٢: ھاروت و ماروت کون؟
باب٣ :بابل کی غلامی کے بعد شیطان کے تصور میں تبدیلی
باب ٤ : سانپ مقرب بارگاہ الہی؟
باب ٥ : صوفیاء کا یہود سے اکتساب
باب٦ :سحر سے متعلق چند سوال و جواب
======================================================
پیش لفظ
کتاب هذا میں سحر سے متعلق مختلف مباحث کو جمع کیا گیا ہے – سحر قرآن سے ثابت ہے کہ اس میں موسی علیہ السلام کو لاٹھیاں اور چھڑیاں اڑتی ہوئی محسوس ہوئیں – نہ صرف موسی علیہ السلام بلکہ تمام مجمع مسحور ہو گیا- البتہ جادو گروں نے جب اس کو ختم ہوتے دیکھا تو اقرار کیا کہ انہوں نے مجبورتاً اس کو کیا- معلوم ہوا جادو فعل قبیح ہی تھا لیکن فرعون کے حکم کی وجہ سے انھوں نے کیا –
الله تعالی نہ صرف خالق خیر بلکہ خالق شر بھی ہے – قرآن میں ہے پناہ مانگو
من شر ما خلق
اس شر سے جو الله نے خلق کیا
عبد الله بن امام احمد العلل میں روایت کرتے ہیں ابن عون نے کہا
إن قومًا يزعمون أن الله لم يخلق الشر. فقال: أستعيذ بالسميع العليم-قل أعوذ برب الفلق من شر ما خلق-. «العلل» (4860)
ابن عون نے کہا ایک قوم ہے جو دعوی کرتی ہے کہ الله نے شر کو خلق نہیں کیا- پس کہا السمیع العلیم سے پناہ مانگو؟ کہو میں پناہ مانگتا ہوں پھاڑنے والے رب کی جس نے شر کو خلق کیا
کتاب إعراب القرآن للأصبهاني از إسماعيل بن محمد بن الفضل الأصبهاني (المتوفى: 535هـ) کے مطابق المعتزلة میں
قرأ عمرو بن عبيد (مِنْ شَرٍّ مَا خَلَقَ) بالتنوين؛ لأنّه كان [ … ] أنّ الله لم يخلق الشَّرَّ
عمرو بن عبيد[1] آیت کی قرات تنوین سے کرتا مِنْ شَرٍّ مَا خَلَقَ .. کہ الله نے شر خلق نہیں کیا
یعنی شر کو اسم کر دیا جو اس کے نزدیک مخلوق کا عمل ہے یا ان کی تخلیق ہے- المعتزلة کہتے تھے کہ ان کے پانچ اصول ہیں جن میں ایک عدل ہے اس سے ان کی مراد تھی أن الله لم يخلق الشر وأن كل عبد يخلق أفعاله الله تعالی نے شر کو خلق نہیں کیا اور ہر بندہ اپنا عمل خود خلق کر رہا ہے- اسی طرح قدری کہتے
حَدَّثَنِي أَبِي، نا عَبْدُ الصَّمَدِ، نا عِكْرِمَةُ، قَالَ: سَأَلْنَا يَحْيَى بْنَ أَبِي كَثِيرٍ عَنِ الْقَدَرِيَّةِ، فَقَالَ: «هُمُ الَّذِينَ يَقُولُونَ إِنَّ اللَّهَ لَمْ يُقَدِّرِ الشَّرَّ»
يَحْيَى بْنَ أَبِي كَثِيرٍ نے قدریوں سے متعلق کہا: یہ کہتے ہیں کہ الله نے شر کو تقدیر میں نہیں لکھا
سحر مصر میں ہوتا تھا اور اسی طرح بابل میں بھی کیا جاتا تھا- اس کتاب میں قرانی آیات کو سمجھنے کے لئے چند مباحث کی تفصیل ہے- الله ہم کو حق کی طرف ہدایت دے
ابو شہر یار
٢٠١٧
عمرو بن عبيد بن كيسان بن باب، أبو عثمان البصري المعتزلي مولى بني تميم، كان أصله من فارس سكن البصرة، مات في طريق مكة سنة 144 هـ، قال ابن حبان في المجروحين ج2/68: “كان من العباد الخشن وأهل الورع الدقيق ممن جالس الحسن سنين كثيرة ثم أحدث ما أحدث من البدع واعتزل مجلس الحسن وجماعة معه فسموا بالمعتزلة، وكان عمرو بن عبيد داعية إلى الاعتزال يشتم أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم ويكذب مع ذلك في الحديث توهما لا تعمداً” والذي أزاله عن مذهب أهل السنة هو واصل بن عطاء. قال أحمد بن محمد الحضرمي سألت ابن معين، عن عمرو بن عبيد فقال: “لا يكتب حديثه. فقلت له: كان يكذب. فقال: كان داعية إلى دينه. فقلت له: فلم وثقت قتادة وابن أبي عروبة وسلام بن مسكين؟ فقال: كانوا يصدقون في حديثهم، ولم يكونوا يدعون إلى بدعة”. انظر: ترجمته في ميزان الاعتدال ج3/273-280؛ تاريخ بغداد ج12/166-188.
الله آپ کی محنت کو قبول کرے – آمین