‎‏ خواب میں دیدار مصطفی

قصہ مختصر
خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھنے کے تمام فرقے قائل ہیں – ہر فرقے کے علماء کے خواب میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لاتے ہیں اور ان کو بتاتے ہیں کہ وہی حق پر ہیں – اس طرح گمراہ فرقوں میں ہر ایک کو داد و تحسین مل جاتی ہے یہاں تک کہ دجال و مدعی نبوت بھی خواب میں رسول اللہ کو دیکھ کر دعوی کرتا ہے کہ اس کو بشارت ملی ہے – خواب میں بعض علماء نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے درس صحیح البخاری بھی لیتے ہیں اور محدثین بتاتے ہیں جن احادیث کی صحت پر شک ہو ان کی تصحیح کے حوالے سے بات چیت بھی ہوتی ہے – بعض علماء مثلا علامہ سیوطی فرماتے ہیں کہ خواب کے بعد اب وہ بیداری میں بھی رسول اللہ سے ملاقات کرتے ہیں – اس طرح رسول اللہ نہ صرف خواب بلکہ اس کے علاوہ بھی ظاہر ہو جاتے ہیں
راقم کہتا ہے یہ سب فراڈ ہے اور ابلیس کا دھوکہ ہے جس میں یہ مبتلا ہوئے – آپ مت ہوں –

248 Downloads

اس کتاب میں دیدار  نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روایات  جمع کی گئی ہیں  جن کو دلیل مان  کر دعوی کیا جاتا ہے کہ  نبی صلی اللہ علیہ  وسلم کو   خواب  میں  دیکھا جا سکتا ہے – تحقیق  سے اس کا عکس ثابت  ہوتا ہے اور کوئی بھی صحیح السند روایت نہیں ملتی جن میں   خواب میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھنے   کا ذکر ہو –  اس کتاب میں  اس  موضوع   پر بہت سی  ضعیف روایات  جمع کی گئی  ہیں  – بعض  فرقوں  کا دعوی  ہے کہ   روایت میں  رانی    (مجھے دیکھا )   کے الفاظ ہیں   اور بیداری میں بھی  رسول اللہ صلی اللہ علیہ  وسلم کو دیکھا جا سکتا  ہے  اور آپ   صلی  اللہ علیہ  وسلم  زمین میں کہیں  بھی   آ سکتے ہیں  یہاں تک کہ مسلمانوں  کی جنگوں میں   بھی  بعد  وفات  شرکت فرماتے ہیں –   یہ تمام  باطل  اقوال  و موقف ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *