شعبان کی رات کی آمد آمد ہے ، جو ایک بہت ہی اہم راتوں کی طرح سمجھی جاتی ہے – اس کا احترم بالکل لیلة القدر کے طور پر کچھ لوگ کرتے ہیں ۔ وہ رات کو نماز اور کچھ رات کے بعد دن میں روزے رکھتے ہیں ۔ اس رات كے وقت كے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ پندرہ شعبان کی رات ہے – جبکہ احادیث میں نصف شعبان کا لفظ ہے اور اسلامی مہینے ضروری نہیں کہ ٣٠ دن کے ہوں وہ ٢٩ دنوں کے بھی ہو سکتے ہیں ۔ ان روایات پر عمل کرنے والوں کے ایک مفتی ، مفتی تقی عثمانی کتاب شب برات کی حقیقت میں لکھتے ہیں
اسی طرح ماہنامہ دار العلوم جون ٢٠١٥ میں ایک مضمون میں اس کا ذکر ہے
http://www.darululoom-deoband.com/urdu/magazine/new/tmp/02-Mah%20Shaban%20Shabe%20Barat_MDU_06_June_15.pdf
دیکھتے ہیں کہ یہ روایات کس قدر صحیح ہیں
عائشہ رضی الله عنہا سے منسوب روایت
ترمذی روایت کرتے ہیں کہ عائشہ رضی الله تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ میں نے اللہ کے رسول (صلی الله علیہ وسلم ) کو ایک رات کے دوران نہ پایا – اور ان کو البقیع میں پایا (یعنی عائشہ رضی الله تعالیٰ عنہا ، نبی صلی الله علیہ وسلّم کو تلاش کرتے ہوے مدینه سے باہر قبرستان پہنچ گئیں ) ۔ (نبی صلی الله علیہ وسلم ) انہوں نے کہا کہ: آپ ڈر رہی تھیں کہ اﷲ اور اس کے رسول آپ کے ساتھ نا انصافی کریں گے میں (عائشہ رضی الله تعالیٰ عنہا ) نے کہا: اللہ کے رسول، میں نے سوچا کہ آپ اپنی بیویوں میں سے کسی کے پاس چلے گیئے ۔(رسول) نے کہا: بیشک اﷲ، بزرگی و عظمت والا ، شعبان کی درمیانی رات میں دنیا کے آسمان سے نیچے آتا ہے اور (بنو)کلب کی بکریوں کے بالوں سے زیادہ گناہ معاف فرما دیتا ہے
عام طور پر مقرّرین نصف شعبان کی رات کی فضیلت کے حوالے سے اپنی تقریروں میں یہ حدیث پیش کرتے ہیں لیکن امام ترمذی کے تبصرے کو حذف کر جاتے ہیں جسس میں وہ کہتے ہیں کہ
عائشہ بنت ابی بکر کی روایت (کے بارے میں ) ابو عیسیٰ (امام ترمذی ) نے کہا کہ، ہم اس کو اس واسطه سے ہی جانتے ہیں حجاج کی سند سے – اور میں نے امام محمد یعنی امام بخاری سے سنا کے یہ حدیث کمزور ہے – یحییٰ بن ابی کثیر نے عروہ سے نہیں سنا ہے اور حجاج بن ارطاہ نے یحییٰ بن ابی کثیر سے نہیں سنا
حجاج بن ار طا ة المتوفي ١٤٩ هجره ، بصره میں قاضی تھا اور اس کے لئے کہا جاتا ہے کہ یہ پہلا قاضی ہے جس نے رشوت لی – یہ عباسی خلیفہ المہدی کا منظور نظر تھا -المھدی کے دور میں بر امکه خاندان بہت اثر رکھتا تھا اور چراغاں کرنے کا ان کو بہت شوق تھا – اس خاندان نے بنوامیہ کا تختہ الٹنے میں بنو عباس کی مدد کی تھی اور اس کا تعلق پارس سے تھا جو آتش پرستوں کا مسکن رہا ہے
اسی طرح کی دیگر روایات مسند احمد اور صحیح ابن حبان میں بھی بیان ہوئی ہیں
وأما حديث عائشة فيرويه حجاج عن يحيى بن أبي كثير عن عروة عنه مرفوعا بلفظ : ” إن الله تعالى ينزل ليلة النصف من شعبان إلى السماء الدنيا، فيغفر لأكثر من عدد شعر غنم كلب
أخرجه الترمذي (1 / 143) وابن ماجه (1389) واللالكائي (1 / 101 / 2) وأحمد (6 / 238) وعبد بن حميد في ” المنتخب من المسند
اور جہاں تک عائشہ کی حدیث ہے اس کو روایت کیا ہے حجاج نے یحیی بن ابی کثیر سے انہوں نے عروہ سے موفوعا ان الفاظ سے کہ
بے شک الله تعالی نازل ہوتے ہیں ١٥ شعبان کی رات آسمان دنیا پر پس وہ بنو کلب کی بھیڑوں کے برابر مغفرت کرتے ہیں
البانی السلسلۃ الصحیحۃ، ج:٣، ص:١٣٥۔١٣٨۔ ١٣٩ میں کہتے ہیں
وجملة القول أن الحديث بمجموع هذه الطرق صحيح بلا ريب والصحة تثبت بأقل منها
عددا ما دامت سالمة من الضعف الشديد كما هو الشأن في هذا الحديث، فما نقله
الشيخ القاسمي رحمه الله تعالى في ” إصلاح المساجد ” (ص 107) عن أهل التعديل
والتجريح أنه ليس في فضل ليلة
النصف من شعبان حديث صحيح، فليس مما ينبغي
الاعتماد عليه، ولئن كان أحد منهم أطلق مثل هذا القول فإنما أوتي من قبل
التسرع وعدم وسع الجهد لتتبع الطرق على هذا النحو الذي بين يديك. والله
تعالى هو الموفق.
خلاصہ کلام یہ ہے کہ یہ حدیث بلاشبہ ان تمام طرق کی بنا پر صحیح ہے اور حدیث کی صحت ان شواہد کی تعداد سے کم بھی ثابت ہوجاتی ہے جب تک وہ شدید ضعف سے دوچار نہ ہو، جیسا کہ یہ حدیث ہے پس شیخ القاسمی نے نقل کیا ہے اصلاح المساجد میں اہل جرح و تعدیل سے کہ نصف شعبان سے متعلق کوئی حدیث صحیح نہیں ہے پس یہ قول قابل اعتماد نہیں ہے اور اگر کوئی اس قول کا اطلاق کرتا ہے تو وہ ہیں جنہوں ے جلد بازی کا مظاہرہ کیا ہے اور ان میں محنت معدوم ہے کہ اس رستے پر جاتے جو اب اپ کے سامنے ہے
یہ البانی صاحب کا کہنا ہے اس طرح انہوں نے الصحیحہ 1144 اور 1563 میں ١٥ شعبان کی رات کی روایت کی تصحیح کر دی ہے
سن ١٩٨٥ میں خطیب تبریزی کی کتاب مشكاة المصابيح کی تحقیق میں البانی نے اس کو ضعیف کہا
پھر ضعیف سنن الترمذی میں اس کو ضعیف کہا
(ضعيف – ابن ماجه 1389 (برقم 295 والمشكاة 1299 الصفحة 406، ضعيف الجامع الصغير 1761)
لیکن ١٩٩٥ میں اس سب سے رجوع کیا اور الصحیحہ میں واپس اس روایت کو صحیح قرار دیا
یہ حال ہے غیر مقلدین کا – بر صغیر میں بریلویوں کی مخالفت میں یہ بدعت ہے اور عرب میں خالص سنت
راقم کہتا ہے البانی غیر مقلد کا قول باطل اور تحقیق تناقص سے بھرپور ہے
صحیح مسلم میں ہے
حديث:2249
حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ کَثِيرِ بْنِ الْمُطَّلِبِ أَنَّهُ سَمِعَ مُحَمَّدَ بْنَ قَيْسٍ يَقُولُ سَمِعْتُ عَائِشَةَ تُحَدِّثُ فَقَالَتْ أَلَا أُحَدِّثُکُمْ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَنِّي قُلْنَا بَلَی ح و حَدَّثَنِي مَنْ سَمِعَ حَجَّاجًا الْأَعْوَرَ وَاللَّفْظُ لَهُ قَالَ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسِ بْنِ مَخْرَمَةَ بْنِ الْمُطَّلِبِ أَنَّهُ قَالَ يَوْمًا أَلَا أُحَدِّثُکُمْ عَنِّي وَعَنْ أُمِّي قَالَ فَظَنَنَّا أَنَّهُ يُرِيدُ أُمَّهُ الَّتِي وَلَدَتْهُ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ أَلَا أُحَدِّثُکُمْ عَنِّي وَعَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْنَا بَلَی قَالَ قَالَتْ لَمَّا کَانَتْ لَيْلَتِي الَّتِي کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهَا عِنْدِي انْقَلَبَ فَوَضَعَ رِدَائَهُ وَخَلَعَ نَعْلَيْهِ فَوَضَعَهُمَا عِنْدَ رِجْلَيْهِ وَبَسَطَ طَرَفَ إِزَارِهِ عَلَی فِرَاشِهِ فَاضْطَجَعَ فَلَمْ يَلْبَثْ إِلَّا رَيْثَمَا ظَنَّ أَنْ قَدْ رَقَدْتُ فَأَخَذَ رِدَائَهُ رُوَيْدًا وَانْتَعَلَ رُوَيْدًا وَفَتَحَ الْبَابَ فَخَرَجَ ثُمَّ أَجَافَهُ رُوَيْدًا فَجَعَلْتُ دِرْعِي فِي رَأْسِي وَاخْتَمَرْتُ وَتَقَنَّعْتُ إِزَارِي ثُمَّ انْطَلَقْتُ عَلَی إِثْرِهِ حَتَّی جَائَ الْبَقِيعَ فَقَامَ فَأَطَالَ الْقِيَامَ ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ انْحَرَفَ فَانْحَرَفْتُ فَأَسْرَعَ فَأَسْرَعْتُ فَهَرْوَلَ فَهَرْوَلْتُ فَأَحْضَرَ فَأَحْضَرْتُ فَسَبَقْتُهُ فَدَخَلْتُ فَلَيْسَ إِلَّا أَنْ اضْطَجَعْتُ فَدَخَلَ فَقَالَ مَا لَکِ يَا عَائِشُ حَشْيَا رَابِيَةً قَالَتْ قُلْتُ لَا شَيْئَ قَالَ لَتُخْبِرِينِي أَوْ لَيُخْبِرَنِّي اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي فَأَخْبَرْتُهُ قَالَ فَأَنْتِ السَّوَادُ الَّذِي رَأَيْتُ أَمَامِي قُلْتُ نَعَمْ فَلَهَدَنِي فِي صَدْرِي لَهْدَةً أَوْجَعَتْنِي ثُمَّ قَالَ أَظَنَنْتِ أَنْ يَحِيفَ اللَّهُ عَلَيْکِ وَرَسُولُهُ قَالَتْ مَهْمَا يَکْتُمِ النَّاسُ يَعْلَمْهُ اللَّهُ نَعَمْ قَالَ فَإِنَّ جِبْرِيلَ أَتَانِي حِينَ رَأَيْتِ فَنَادَانِي فَأَخْفَاهُ مِنْکِ فَأَجَبْتُهُ فَأَخْفَيْتُهُ مِنْکِ وَلَمْ يَکُنْ يَدْخُلُ عَلَيْکِ وَقَدْ وَضَعْتِ ثِيَابَکِ وَظَنَنْتُ أَنْ قَدْ رَقَدْتِ فَکَرِهْتُ أَنْ أُوقِظَکِ وَخَشِيتُ أَنْ تَسْتَوْحِشِي فَقَالَ إِنَّ رَبَّکَ يَأْمُرُکَ أَنْ تَأْتِيَ أَهْلَ الْبَقِيعِ فَتَسْتَغْفِرَ لَهُمْ قَالَتْ قُلْتُ کَيْفَ أَقُولُ لَهُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ قُولِي السَّلَامُ عَلَی أَهْلِ الدِّيَارِ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ وَيَرْحَمُ اللَّهُ الْمُسْتَقْدِمِينَ مِنَّا وَالْمُسْتَأْخِرِينَ وَإِنَّا إِنْ شَائَ اللَّهُ بِکُمْ لَلَاحِقُونَ
ترجمہ : ہارون بن سعید ایلی، عبداللہ بن وہب، ابن جریج، عبداللہ بن کثیر بن مطلب، محمد بن قیس، حضرت محمد بن قیس (رض) بن مخرمہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک دن کہا کیا میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اپنی اور اپنی ماں کے ساتھ بیتی ہوئی بات نہ سناؤں ہم نے گمان کیا کہ وہ ماں سے اپنی جننے والی ماں مراد لے رہے ہیں ہم نے کہا کیوں نہیں فرمایا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے پاس میری باری کی رات میں تھے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کروٹ لی اور اپنی چادر اوڑھ لی اور جوتے اتارے اور ان کو اپنے پاؤں کے پاس رکھ دیا اور اپنی چادر کا کنارہ اپنے بستر پر بچھایا اور لیٹ گئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اتنی ہی دیر ٹھہرے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گمان کرلیا کہ میں سو چکی ہوں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آہستہ سے اپنی چادر لی اور آہستہ سے جوتا پہنا اور آہستہ سے دروازہ کھولا اور باہر نکلے پھر اس کو آہستہ سے بند کردیا میں نے اپنی چادر اپنے سر پر اوڑھی اور اپنا ازار پہنا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے پیچھے چلی یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بقیع میں پہنچے اور کھڑے ہوگئے اور کھڑے ہونے کو طویل کیا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے دونوں ہاتھوں کو تین بار اٹھایا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) واپس لوٹے اور میں بھی لوٹی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تیز چلے تو میں بھی تیز چلنے لگی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دوڑے تو میں بھی دوڑی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پہنچے تو میں بھی پہنچی میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سبقت لے گئی اور داخل ہوتے ہی لیٹ گئی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے تو فرمایا اے عائشہ تجھے کیا ہوگیا ہے کہ تمہارا سانس پھول رہا ہے میں نے کہا کچھ نہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم بتا دو رونہ مجھے باریک بین خبردار یعنی اللہ تعالیٰ خبر دے دے گا تو میں نے عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے ماں باپ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر قربان پھر پورے قصہ کی خبر میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دے دی فرمایا میں اپنے آگے آگے جو سیاہ سی چیز دیکھ رہا تھا وہ تو تھی میں نے عرض کیا جی ہاں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے سینے پر مارا جس کی مجھے تکلیف ہوئی پھر فرمایا تو نے خیال کیا کہ اللہ اور اس کا رسول تیرا حق داب لے گا فرماتی ہیں جب لوگ کوئی چیز چھپاتے ہیں اللہ تو اس کو خوب جانتا ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جبرائیل میرے پاس آئے جب تو نے دیکھا تو مجھے پکارا اور تجھ سے چھپایا تو میں نے بھی تم سے چھپانے ہی کو پسند کیا اور وہ تمہارے پاس اس لئے نہیں آئے کہ تو نے اپنے کپڑے اتار دیئے تھے اور میں نے گمان کیا کہ تو سو چکی ہے اور میں نے تجھے بیدار کرنا پسند نہ کیا میں نے یہ خوف کیا کہ تم گھبرا جاؤ گی جبرائیل نے کہا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رب نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حکم دیا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بقیع تشریف لے جائیں اور ان کے لئے مغفرت مانگیں میں نے عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں کیسے کہوں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا (السَّلَامُ عَلَيْکُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ وَأَتَاکُمْ مَا تُوعَدُونَ غَدًا مُؤَجَّلُونَ وَإِنَّا إِنْ شَائَ اللَّهُ بِکُمْ لَاحِقُونَ) کہو سلام ہے ایماندار گھر والوں پر اور مسلمانوں پر اللہ ہم سے آگے جانے والوں پر رحمت فرمائے اور پیچھے جانے والوں پر ہم انشاء اللہ تم سے ملنے والے ہیں۔
==============
سند میں عبد الله بن كثير بن المطلب بن أبى وداعة مجہول ہے اس کو امام مسلم نے قبول کیا ہے لہذا ابن حجر نے اس کومقبول کہا ہے
الذھبی نے میزان میں کہا
فعبد الله بن كثير السهمى لا يعرف إلا من رواية ابن جريج عنه، وما رأيت أحدا وثقه ففيه جهالة.
عبد الله نہیں جانا جاتا اس سے صرف ابن جریج نے روایت کیا ہے اور کسی اور ثقہ نے میرے خیال میں روایت نہیں کیا ہے اور اس میں جہالت ہے
یعنی مجہول ہے
اور تاریخ اسلام میں کہا
، وهو فلا يكاد يُعْرَف إلا فِي حديثٍ واحد سَنَدُهُ مضطَّرب، وهو حديث عَائِشَةَ فِي استغفاره لأهل البَقيع
اس کی کوئی حدیث معلوم نہیں سوائے ایک مضطرب روایت کے جس میں عائشہ رضی الله عنہا سے اہل بقیع پر استغفار کا ذکر ہے
راقم کہتا ہے یہ ١٢٠ ہجری کے بعد مرا ہے اور اپنی زندگی میں اس نے صرف ایک یہ حدیث روایت کی ہے
صحیح سمجھنا ممکن نہیں ہے
عائشہ رضی الله عنہا سے ایک اور روایت منسوب ہے
شعبان شهري ورمضان شهر الله. ” فر – عن عائشة
آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا:شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان اللہ کا مہینہ ہے۔
کنز العمال میں یہ عائشہ رضی الله عنہا سے مروی ہے
اس کی سند میں أبو بكر بن الحسن النقاش ہے جو متهم ہے اور الكسائي مجہول ہے
سیوطی نے اس کو اللآلئ في الموضوعات میں گھڑی ہوئی روایات میں شمار کیا ہے
خلف بن محمد بن إسماعيل بن إبراهيم بن نصر أبو صالح البخاري الخيام کے قصے
بیہقی نے الدعوات الكبير میں روایت کیا ہے اور انہی کے حوالہ سے مشکاۃ میں منقول ہے
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِي أَبُو صَالِحٍ خَلَفُ بْنُ مُحَمَّدٍ بِبُخَارَى حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَغْدَادِيُّ الْحَافِظُ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ حَدَّثَنِي حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَدَنِيُّ، عَنِ نَصْرِ بْنِ كَثِيرٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: لَمَّا كَانَتْ لَيْلَةُ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ انْسَلَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مِرْطِي …. هَلْ تَدْرِينَ مَا فِي هَذِهِ اللَّيْلَةِ؟ قَالَتْ: مَا فِيهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ: فِيهَا أَنْ يُكْتَبَ كُلُّ مَوْلُودٍ مِنْ مولود بَنِي آدَمَ فِي هَذِهِ السَّنَةِ، وَفِيهَا أَنْ يُكْتَبَ كُلُّ هَالِكٍ مِنْ بَنِي آدَمَ فِي هَذِهِ السَّنَةِ، وَفِيهَا تُرْفَعُ أَعْمَالُهُمْ، وَفِيهَا تَنْزِلُ أَرْزَاقُهُمْ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ: مَا من أَحَدٌ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلَّا بِرَحْمَةِ اللَّهِ؟ قَالَ: مَا مِنْ أَحَدٍ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلَّا بِرَحْمَةِ اللَّهِ قُلْتُ: وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى هَامَتِهِ فَقَالَ: وَلَا أَنَا إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِيَ اللَّهُ مِنْهُ بِرَحْمَةٍ , يَقُولُهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتی ہیں کہ آپ نے فرمایا: (اے عائشہ) کیا تو جانتی ہے یہ کون سی رات ہے ؟ یعنی نصف شعبان کی رات۔ عائشہ نے پوچھا: اے اللہ کے رسول اس رات میں کیا ہوتا ہے ؟تو آپؐ نے فرمایا: اس رات اس سال پیدا ہونے والے اور مرنے والے ہر ابن آدم کا نام لکھا جاتا ہے۔ اس رات میں اعمال بلند کیے جاتے ہیں اور اس رات میں لوگوں کا رزق نازل کیا جاتا ہے ۔ پس عائشہؓ نے کہا: اے اللہ کے رسول کیا کوئی بھی اللہ کی رحمت کے بغیر جنت میں داخل نہ ہو گا؟ تو آپ نے فرمایا: کوئی بھی جنت میں اللہ کی رحمت کے بغیر داخل نہیں ہوگا۔ آپ نے یہ بات تین مرتبہ فرمائی تو عائشہ نے کہا :اے اللہ کے رسول کیا آپ بھی؟آپؐ نے اپنا ہاتھ اپنے سر پر رکھتے ہوئے فرمایا : ہاں میں بھی سوائے اس کے کہ مجھے اللہ کی رحمت ڈھانپ لے ۔ آپؐ نے تین مرتبہ یہ کلمات کہے۔
اس کی اسناد انتہائی ضعیف ہے کیونکہ راوی خلف بن محمد الخیام بے حد ضعیف راوی ہے ، ابویعلی الخلیلی کہتے ہیں کہ یہ راوی بہت زیادہ ضعیف ہے یہ ایسی احادیث نقل کرتا ہے جن کے متون ثقہ رواۃ سے منقول نہیں ہوتے
راقم کہتا ہے اس کا ایک اور قصہ مشہور ہے – کتاب شرح أصول اعتقاد أهل السنة والجماعة از أبو القاسم هبة الله بن الحسن بن منصور الطبري الرازي اللالكائي (المتوفى: 418هـ) کی روایت ہے
وَأَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَفْصٍ قَالَ: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَلَمَةَ قَالَ: ثنا أَبُو صَالِحٍ خَلَفُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا عَمْرٍو أَحْمَدَ بْنِ نَصْرِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ النَّيْسَابُورِيَّ الْمَعْرُوفَ بِالْخَفَّافِ بِبُخَارَى يَقُولُ: كُنَّا يَوْمًا عِنْدَ أَبِي إِسْحَاقَ الْقُرَشِيِّ وَمَعَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الْمَرْوَزِيُّ , فَجَرَى ذِكْرُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ , فَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: مَنْ زَعَمَ أَنِّي قُلْتُ: لَفْظِي بِالْقُرْآنِ مَخْلُوقٌ , فَهُوَ كَذَّابٌ , فَإِنَّى لَمْ أَقُلْهُ. فَقُلْتُ لَهُ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ فَقَدْ خَاضَ النَّاسُ فِي هَذَا وَأَكْثَرُوا فِيهِ. فَقَالَ: لَيْسَ إِلَّا مَا أَقُولُ وَأَحْكِي لَكَ عَنْهُ. قَالَ أَبُو عَمْرٍو الْخَفَّافُ: فَأَتَيْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَاعِيلَ فَنَاظَرْتُهُ فِي شَيْءٍ مِنَ الْحَدِيثِ حَتَّى طَابَتْ نَفْسُهُ فَقُلْتُ لَهُ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ هَاهُنَا رَجُلٌ يَحْكِي عَنْكَ أَنَّكَ قُلْتَ هَذِهِ الْمَقَالَةِ. فَقَالَ لِي: يَا أَبَا عَمْرٍو احْفَظْ مَا أَقُولُ: مَنْ زَعَمَ مِنْ أَهْلِ نَيْسَابُورَ وَقُومَسَ وَالرَّيِّ وَهَمَذَانَ وَحُلْوَانَ وَبَغْدَادَ وَالْكُوفَةِ وَالْمَدِينَةِ وَمَكَّةَ وَالْبَصْرَةِ أَنِّي قُلْتُ: لَفْظِي بِالْقُرْآنِ مَخْلُوقٌ , فَهُوَ كَذَّابٌ , فَإِنَّى لَمْ أَقُلْ هَذِهِ الْمَقَالَةَ , إِلَّا أَنِّي قُلْتُ: أَفْعَالُ الْعِبَادِ مَخْلُوقَةٌ
ہم کو أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَفْصٍ نے خبر دی کہا ہم سے بیان کیا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَلَمَةَ نے کہا ہم سے بیان کیا أَبُو صَالِحٍ خَلَفُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ انہوں نے أحمد بن نصر بن إبراهيم، أبو عمرو النَّيْسَابوريُّ الخفّاف المتوفی ٣٠٠ ھ سے سنا کہتے ہیں ایک دن ہم أَبِي إِسْحَاقَ الْقُرَشِيِّ کے پاس تھے اور ہمارے ساتھ مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الْمَرْوَزِيُّ بھی تھے کہ امام بخاری کا ذکر ہوا پس مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الْمَرْوَزِيُّ نے کہا میں نے سنا یہ کہتے تھے کہ جو یہ دعوی کرے کہ میں کہتا ہوں کہ قرآن کے الفاظ مخلوق ہیں وہ جھوٹا ہے کیونکہ میں ایسا نہیں کہتا . پس میں نے ان سے کہا اے ابو عبد الله امام بخاری اس پر تو لوگ بہت لڑتے ہیں پس کہا جو میں نے کہا اس کے سوا کچھ اور نہیں ہے- أَبُو عَمْرٍو الْخَفَّافُ کہتے ہیں پس میں امام بخاری سے ملا اور ان سے ایک حدیث پر کلام کیا یہاں تک کہ دل بھر گیا میں نے ان سے کہا اے ابو عبد الله وہاں ایک شخص ہے جو حکایت کرتا ہے آپ کے لئے کہ آپ اس میں یہ اور یہ کہتے ہیں – امام بخاری نے مجھ سے کہا اے ابو عمرو یاد رکھو جو میں کہوں جو یہ دعوی کرے نیشاپور یا قومس یا رے یا ہمدان یا حلوان یا بغداد یا کوفہ یا مدینہ یا مکہ یا بصرہ میں سے کہ میں کہتا ہوں قرآن کے الفاظ مخلوق ہیں وہ کذاب ہے پس میں ایسا نہیں کہتا ہوں بلاشبہ میں کہتا ہوں کہ بندوں کے افعال مخلوق ہیں
اس کی سند میں أَبُو صَالِحٍ خَلَفُ بنُ مُحَمَّدِ بنِ إِسْمَاعِيْلَ ہیں جن کے لئے الذھبی سیر الاعلام النبلاء میں لکھتے ہیں
قَالَ الخَلِيلِيُّ: كَانَ لَهُ حفظٌ وَمَعْرِفَةٌ، وَهُوَ ضَعِيْفٌ جِدّاً، رَوَى مُتوناً لاَ تُعرفُ
خلیلی کہتے ہیں ان کے لئے حافظہ و معرفت ہے اور یہ بہت ضعیف ہیں اور وہ متن روایت کرتے ہیں جو کوئی نہیں جنتا
کتاب الرّوض الباسم في تراجم شيوخ الحاكم میں أبو الطيب نايف بن صلاح بن علي المنصوري راوی أَبُو صَالِحٍ خَلَفُ بنُ مُحَمَّدِ بنِ إِسْمَاعِيْلَ کے لئے کہتے ہیں
ضعيف جدًا مع كثرة حديثه
بہت ضعیف ہیں کثرت حدیث کے ساتھ
ایک طرف تو سندا کمزور دوسری طرف اس کے راوی
أَبُو عَمْرٍو الْخَفَّافُ کے امام الذھبی کتاب تاریخ الاسلام میں لکھتے ہیں
سَمِعَ بنَيْسابور: إسحاق بن راهَوَيْه، وعَمْرو بن زُرَارة، والحسين بن حُرَيْث، ومحمد بن عبد العزيز بن أبي رزمة، وأقرانهم.
وببغداد: إبراهيم بن المستمرّ، وأحمد بن منيع، وأبا همّام السكوني، وأقرانهم. وبالكوفة: أبا كُرَيْب، وعَبّاد بن يعقوب، وجماعة.
وبالحجاز: أبا مُصْعَب، ويعقوب بن حُمَيْد بن كاسب، وعبد الله بن عمران العابديّ، وغيرهم.
سوال کے ان کا سماع بخاری سے کب ہوا؟
ابن حجر فتح الباری میں لکھتے ہیں
أَخْرَجَ ذَلِكَ غُنْجَارٌ فِي تَرْجَمَةِ الْبُخَارِيِّ من تَارِيخ بخارا بِسَنَدٍ صَحِيحٍ إِلَى مُحَمَّدِ بْنِ نَصْرٍ الْمَرْوَزِيِّ الْإِمَامِ الْمَشْهُورِ أَنَّهُ سَمِعَ الْبُخَارِيَّ يَقُولُ ذَلِكَ وَمِنْ طَرِيقِ أَبِي عُمَرَ وَأَحْمَدَ بْنِ نَصْرٍ النَّيْسَابُورِيِّ الْخَفَّافِ أَنَّهُ سَمِعَ الْبُخَارِيَّ يَقُولُ ذَلِكَ
اس (اوپر والی روایت) کو غنجار نے بخاری کے ترجمہ میں تاریخ بخاری میں صحیح سند کے ساتھ محمّد بن نثر المروزی امام مشھور سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے امام بخاری سے سنا کہ انہوں نے ایسا کہا جو ابی عمر اور احمدبن نصر کے طرق سے ہے کہ انہوں نے بخاری سے سنا
اسی قول کو ابن حجر نے تهذيب التهذيب میں بھی نقل کیا ہے
عجیب بات ہے انہی خَلَفُ بنُ مُحَمَّدِ بنِ إِسْمَاعِيْلَ کی لسان المیزان میں ابن حجر عزت افزائی کرتے ہیں
وسمعت الحاكم، وَابن أبي زرعة وإنما كتبنا عنه للاعتبار وقد ضعفه أبو سعيد الإدريسي
حاکم اور ابن أبي زرعة کہتے ہیں ان کا قول اعتبار کے لئے لکھا جاتا ہے اور ابو سعید نے ان کو ضعیف کہا ہے
اس روایت کا سارا دار و مدار جس شخص پر ہے وہ توضعیف نکلا لہذا دلیل کیسے ہیں
اس راوی کی روایت اہل حدیث اور وہابی بھی رد کرتے ہیں کیونکہ یہ روایت کرتا ہے کہ امام بخاری اندھے تھے
ابو بكر الخطيب البغدادي (المتوفى: 463 ھ) تاریخ بغداد میں لکھتے ہیں :
حَدَّثَنِي أبو القاسم عبد الله بن أحمد بن علي السوذرجاني بأصبهان من لفظه، قَالَ: حدثنا علي بن محمد بن الحسين الفقيه، قَالَ: حدثنا خلف بن محمد الخيام، قَالَ: سمعت أبا محمد المؤذن عبد الله بن محمد بن إسحاق السمسار، يقول: سمعت شيخي يقول: ذهبت عينا محمد بن إسماعيل في صغره فرأت والدته في المنام إبراهيم الخليل عليه السلام، فقال لها: يا هذه قد رد الله على ابنك بصره لكثرة بكائك، أو لكثرة دعائك. قَالَ: فأصبح وقد رد الله عليه بصره (تاریخ بغداد 2- 322 )
:
محمد بن اسحاق نے کہا : میں نے اپنے شیخ سے سنا کہ : امام بخاریؒ کی بچپن میں نظر چلی گئی تھی ، (اور ان کی والدہ اس پر اکثر دعاء کرتیں ، اور روتی رہتی تھیں ) تو ایک روز انہیں خواب میں سیدنا ابراہیم علیہ السلام نظر آئے ، وہ فرمارہے تھے تیری گریہ و زاری اور دعاء کے سبب اللہ تعالی نے تیرے بیٹے کی نظر لوٹا دی ہے
ا بويعلى الخليلي، (المتوفى: 446 ھ)۔۔ الإرشاد في معرفة علماء الحديث ۔۔(جلد 3 صفحه 972 ) میں لکھتے ہیں :
” أبو صالح خلف بن محمد بن إسماعيل البخاري كان له حفظ ومعرفة وهو ضعيف جدا روى في الأبواب تراجم لا يتابع عليها وكذلك متونا لا تعرف سمعت ابن ابي زرعة والحاكم ابا عبد الله الحافظين يقولان كتبنا عنه الكثير ونبرأ من عهدته وإنما كتبنا عنه للاعتبار
اور یہی بات امام ذہبی نے میزان الااعتدال میں لکھی ہے
معلوم ہوا کہ یہ راوی امام بخاری کے حوالے سے فرضی قصے پھیلاتا رہا ہے
عبد الله بن عمرو بن العاص رضی الله عنہ سے منسوب روایت
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا حسن ثنا بن لهيعة ثنا حيي بن عبد الله عن أبي عبد الرحمن الحبلي عن عبد الله بن عمرو ان رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : يطلع الله عز و جل إلى خلقة ليلة النصف من شعبان فيغفر لعباده الا لاثنين مشاحن وقاتل نفس
نصف شعبان کی رات الله تعالیٰ انسانوں کو معاف کرتا ہے سواے قاتل نفس کے اور وہ جن کے درمیان کشیدگی ہو
مسند احمد میں امام احمد نے ہر طرح کا رطب و یابس بھر دیا ہے – ان کا سارا زور ایک ضخیم مسند لکھنے پر ہی رہا ہے اور مسند میں کسی بھی روایت کی نہ تصحیح ہے نہ تضعیف ہے لہذا اس کی روایت ضرورری نہیں کہ صحیح ہوں
مسند احمد کی عبدللہ بن عمر و والی روایت میں عبدللہ ابن لہیہ ہے جو انتہائی ضعیف راوی ہے
عبدللہ ابن لهيعة المتوفي ١٧٤ هجري، عباسی خلفاء کے منظور نظر رہے ہیں
ابن عمر رضی الله عنہ سے منسوب روایت
وَفيمَا أَنْبَأَنِي أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ إِجَازَةً، وَحَدَّثَنَا بِهِ عَنْهُ الْإِمَامُ أَبُو عُثْمَانَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الْحَمِيدِ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ ابْنَ الْبَيْلَمَانِيِّ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: ” خَمْسُ لَيَالٍ لَا يُرَدُّ فِيهِنَّ الدُّعَاءُ: لَيْلَةُ الْجُمُعَةِ، وَأَوَّلُ لَيْلَةٍ مِنْ رَجَبَ، وَلَيْلَةُ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ، وَلَيْلَةُ الْعِيدِ وَلَيْلَةُ النَّحْرِ ”
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰهُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم ہے:
پانچ راتوں میں دُعا رَد نہیں ہوتی:
🍃(1) جمعہ کی رات 🍂(2) رجب کی پہلی رات
⭐(3) #پندرہ شعبان کی رات
🍂(4) عید الفِطر اور 🍃(5) عید الاضحیٰ کی دات
(شعب الایمان 342/3، حدیث: 3713)
سند میں عبد الرحمن بن البيلمانى ہے
وقال الدارقطني.ضعيف، لا تقوم به حجة.
یہ ضعیف ہے اس سے دلیل قائم نہیں ہوتی
سند میں أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ مجہول ہے
معاذ بن جبل رضی الله عنہ سے منسوب روایت
صحیح ابن حبان کی روایت ہے کہ معاذ بن جبل روایت کرتے ہیں کہ
الله کے نبی نے فرمایا کہ الله اپنی مخلوق میں سے آگاہ ہوتا ہے شعبان کے وسط کی رات میں تاکہ وہ اپنی مخلوقات کو بخش دے علاوہ تمام مشرک اور ایک ( دوسرے مسلمان کی طرف) کینہ رکھنے والے کے
صحیح ابن حبان کی اس روایت کا امام دار قطنی نے اپنی کتاب علل میں تعقب کیا ہے یعنی روایات میں عیوب سے متعلق تحققیق کے بعد فیصلہ دیا ہے کہ اس روایت میں اضطراب پایا جاتا ہے – ابن حبان علم حدیث میں فراخ دل سمجھے جاتے ہیں لہذا وہ بسا اوقات مجھول راویوں کو بھی ثقہ قرار دے دیتے ہیں – ان کی جرح مانی جاتی ہے لیکن ان کی تصحیح پر اختلاف رہا ہے – امام دار قطنی جو لگ بھگ ابن حبان کے قریب دور کے ہیں وہ اس روایت کو مضطرب قرار دیتے ہیں
صحیح ابن حبان پر تعلیق میں البانی نے اس کو
حسن ـ ((التعليق الرغيب)) (3/ 282 ـ 283) , ((الصحيحة)) (1144). قرار دیا ہے
اور صحيح الجامع الصغير وزياداته میں اس کو حسن کہا ہے
جبکہ امام ابی حاتم کے نزدیک یہ ایک معلول روایت تھی
وسألتُ أَبِي عَنْ حديثٍ رواه أبو خُلَيدٍ القَارِئُ عَنِ الأَوْزاعيِّ، عَنْ مَكْحُولٍ – وعَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَكْحُولٍ – عَنْ مالكٍ بْنِ يُخَامِرَ، عَن معاذِ بْنِ جَبَلٍ؛ قَالَ: قَالَ رسولُ الله (ص) : يَطَّلِعُ اللهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى لَيْلَةَ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ إِلَى خَلْقِهِ … ؟
قَالَ أَبِي: هَذَا حديثٌ مُنكَرٌ بهذا الإسنادِ ، لم يَرْوِ بهذا الإسنادِ [غير] أَبِي خُلَيدٍ، وَلا أَدْرِي مِنْ أَيْنَ جَاءَ بِهِ!
قلتُ: ما حالُ [أَبِي] خُلَيدٍ؟
قَالَ: شيخٌ
ابن ابی حاتم نے باپ سے سوال کیا: حدیث جو ابو خلید قاری نے اوزاعی کی سند سے انہوں نے مکحول سے انہوں نے مالک سے انہوں نے معاذ سے انہوں نے رسول الله سے روایت کیا کہ الله تعالی نصف شعبان کی رات کو مطلع ہوتا ہے … تو میرے باپ نے کہا یہ حدیث ان اسناد سے منکر ہے اس کو صرف ابی خلید نے روایت کیا ہے میں نہیں جانتا کہ وہ اس سند کو کہاں سے لایا ہے
مسند الشاميين از طبرانی میں سند ہے
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُدْرِكٍ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الْوَاسِطِيُّ، ثنا أَبُو خُلَيْدٍ، ثنا ابْنُ ثَوْبَانَ، حَدَّثَنِي أَبِي، [عَنْ مَكْحُولٍ] ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ الْحَضْرَمِيِّ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ يَطَّلِعُ إِلَى خَلْقِهِ فِي النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ فَيَغْفِرُ لَهُمْ إِلَّا لِمُشْرِكٍ أَوْ مُشَاحِنٍ»
اس کی سند میں أَبُو خُلَيْدٍ اور مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ کے درمیان پانچ راوی ہیں
البانی نے صحیحہ ح ١١٤٤ میں لکھا ہے حدیث صحیح ہے اس کو اصحاب رسول کی ایک جماعت نے روایت کیا ہے جس سے اس کی اسناد نے ایک دوسرے کو قوت دی ہے اور ان میں معاذ کی روایت ہے أبو ثعلبة الخشني اور عبد الله بن عمرو اور أبي موسى الأشعري اور أبي هريرة
اور أبي بكر الصديق اور عوف ابن مالك اور عائشة کی روایت ہے
يطلع الله تبارك وتعالى إلى خلقه ليلة النصف من شعبان، فيغفر لجميع خلقه
إلا لمشرك أو مشاحن “.
حديث صحيح، روي عن جماعة من الصحابة من طرق مختلفة يشد بعضها بعضا وهم معاذ
ابن جبل وأبو ثعلبة الخشني وعبد الله بن عمرو وأبي موسى الأشعري وأبي هريرة
وأبي بكر الصديق وعوف ابن مالك وعائشة.
عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِب رضی الله عنہ سے منسوب روایت
ابن ماجہ کی روایت ہے
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: أَنْبَأَنَا ابْنُ أَبِي سَبْرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ” إِذَا كَانَتْ لَيْلَةُ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ، فَقُومُوا لَيْلَهَا وَصُومُوا نَهَارَهَا، فَإِنَّ اللَّهَ يَنْزِلُ فِيهَا لِغُرُوبِ الشَّمْسِ إِلَى سَمَاءِ الدُّنْيَا، فَيَقُولُ: أَلَا مِنْ مُسْتَغْفِرٍ لِي فَأَغْفِرَ لَهُ أَلَا مُسْتَرْزِقٌ فَأَرْزُقَهُ أَلَا مُبْتَلًى فَأُعَافِيَهُ أَلَا كَذَا أَلَا كَذَا، حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ
علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا جب شعبان کی نصف شب ہوتو رات کوقیام کرواوردن کوروزہ رکھو کیونکہ غروب آفتاب کے وقت سے ہی اللہ تعالیٰ کی رحمت آسمان دنیا پرنازل ہوجاتی ہے اوراللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے ‘ہے کوئی مغفرت کاطلب کرنے والاکہ میں اسے بخش دوں‘ ہے کوئی رزاق مانگنے والاکہ میں اس کورزق دوں ہے کوئی مصیبت زدہ کہ میں اسے مصیبت سے نجات دوں‘یہ اعلان طلوع فجر تک ہوتارہتاہے۔
اس کی سند میں حدیثیں گھڑنے والا ، أبو بكر بْنِ عَبد اللَّهِ بْنِ مُحَمد بن أبي سبرة مديني ہے جو تاریخ بغداد کے مطابق قاضی بغداد تھا
أبي موسى الأشعري رضی الله عنہ سے منسوب روایت
حدثنا راشد بن سعيد بن راشد الرملي حدثنا الوليد عن ابن لهيعة عن الضحاك ابن أيمن عن الضحاك بن عبد الرحمن بن عرزب عن أبي موسى الأشعري عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال إن الله ليطلع في ليلة النصف من شعبان فيغفر لجميع خلقه إلا لمشرك أو مشاحن حدثنا محمد بن إسحق حدثنا أبو الأسود النضر بن عبد الجبار حدثنا ابن لهيعة عن الزبير بن سليم عن الضحاك بن عبد الرحمن عن أبيه قال سمعت أبا موسى عن النبي صلى الله عليه وسلم نحوه.
تحقيق الألباني:حسن، المشكاة (1306 – 1307) ، الظلال (510) ، الصحيح (1144 و 1563) ، الرد على بليق (92
ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :”اللہ تعالى پندرہویں شب مطلع ہوتے ہیں اوراپنی ساری مخلوق ماسوائے مشرک اوربغض رکھنے والے کی مغفرت فرماتے ہیں
اس کی سند میں ابن لهيعة ہے جو سخت ضعیف ہے دوم الضحاك بن أيمن الكلبى ہے جو مجھول ہے حیرت ہے کہ البانی اس کو حسن کہہ رہے ہیں
عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ سے منسوب روایت
بیہقی کی کتاب شعب الایمان کی روایت ہے
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرانَ، أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الرِّيَاحِيُّ، حَدَّثَنَا جَامِعُ بْنُ صُبَيْحٍ الرَّمْلِيُّ، حَدَّثَنَا مَرْحُومُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: ” إِذَا كَانَ لَيْلَةُ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ نَادَى مُنَادٍ: هَلْ مِنْ مُسْتَغْفِرٍ فَأَغْفِرَ لَهُ، هَلْ مِنْ سَائِلٍ فَأُعْطِيَهُ فَلَا يَسْأَلُ أَحَدٌ شَيْئًا إِلَّا أُعْطِيَ إِلَّا زَانِيَةٌ بِفَرْجِهَا أَوْ مُشْرِكٌ
عثمان بن ابی العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم کا ارشاد ہے‘جب نصف شعبان کی شب آتی ہے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اعلان ہوتا ہے۔ہے کوئی مغفرت کاطالب کہ اس کے گناہ بخش دوں‘ ہے کوئی مجھ سے مانگنے والا کہ اسے عطا کروں۔اس وقت اللہ تعالیٰ سے جومانگاجائے وہ ملتاہے۔وہ سب کی دعا قبول فرماتا ہے۔سوائے بدکارعورت اورمشرک کے
شعب الایمان للبیہقی‘ جلد 3صفحہ383
اس کی سند میں جامع بن صَبِيح ہے جس کے لئے لسان المیزان میں ہے کہ یہ ضعیف ہے
ذكره عبد الغني بن سعيد في المشتبه وقال: ضعيف
ابو بکر صدیق رضی الله عنہ سے منسوب روایت
بیہقی ، شعب الإيمان میں ابو بکر صدیق رضی الله عنہ سے روایت کرتے ہیں
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى، قَالَا: أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ هُوَ الْأَصَمُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ، وَأَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ، قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ، أَنَّ مُصْعَبَ بْنَ أَبِي ذِئْبٍ حَدَّثَهُ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَوْ عَنْ عَمِّهِ، عَنْ جَدِّهِ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: ” يَنْزِلُ اللهُ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا لَيْلَةَ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ فَيَغْفِرُ لِكُلِّ شَيْءٍ إِلَّا رَجُلٍ مُشْرِكٍ أَوْ فِي قَلْبِهِ شَحْنَاءُ
دارقطنی ، موسوعة أقوال أبي الحسن الدارقطني في رجال الحديث وعلله کہتے ہیں کہ مصعب بن أبي ذئب متروک ہے
قال البَرْقانِيّ: سَمِعْتُ الدَّارَقُطْنِيّ يقول مصعب بن أبي ذئب، عن القاسم بن محمد، مدني، متروك
بیہقی جو ایک صوفی قسم کے انسان تھے انہوں نے کتاب شعب الإيمان میں اس طرح کی روایات نقل کی ہیں اور اس بدعت کو پھیلانے میں کوئی دقیقه نہیں چھوڑا حتی کہ امام احمد اور
امام شافعی سے منسوب اس رات کے حوالے سے بے سند اقوال تک نقل کر ڈالے ہیں
یہ تو صرف چند روایات ہیں – ضعیف روایات کا اک انبار ہے پندرہ شعبان کی رات کے حوالے سے جن پر دفتر کے دفتر بھرے جا سکتے ہیں – سوال یہ ہے کہ آخر اک اتنی اہم رات امام بخاری اور امام مسلم سے کیسے پوشیدہ رہ گئی کہ صحیحہیں میں اس رات کا عندیہ تک نہیں ملتا – بقیہ کتب اربعہ یعنی سنن ابی داود ، سنن نسائی ، جا مع الترمذ ی، سنن ابن ماجہ میں ہی کیوں یہ روایات جگہ پا سکیں تو اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ صحیح کے معیار کی روایات صرف امام بخاری اور امام مسلم نے ہی لکھیں ہیں بقیه نے سب طرح کی روایات جمع کیں – امداد زمنہ کے ساتھ لوگوں نے صحاح ستہ کی اصطلاح ایجاد کر لی اور یہ تصور کر لیا کہ بقیہ چار کتب میں بھی صحیح روایات ہیں
ابو ثعلبہ الخشنی رضی اللہ عنہ کی روایت
اس روایت کی سند ضعیف ہے- سند میں موجود احوص بن حکیم ضعیف ہے۔
امام أبو حاتم الرازي (المتوفى277) نے کہا
الأحوص بن حكيم ليس بقوي منكر الحديث
احوص بن حکیم یہ غیر قوی اور منکرالحدیث ہے
امام ابن معين (المتوفى233) نے کہا
لا شيء
اس کی کوئی حیثیت نہیں الجرح والتعديل لابن أبي حاتم: 2/ 327
امام دارقطني (المتوفى385) نے کہا
منكر الحديث
یہ منکرالحدیث ہے كتاب الضعفاء والمتروكين للدارقطني: ص: 6
لیکن وہابی عالم باسم بن فیصل کے مطابق عالم ناصر العقل کہتے ہیں اس راوی سے استشھاد کیا جا سکتا ہے سند صحیح ہے
مجوسیوں نے عربوں سے پہلے اپنا کلینڈر بنایا جس کو اوستا کلینڈر یا تقویم پارسیان بھی کہا جاتا ہے- اس میں سال کا آغاز ورنل اقونوقص (الاعتدال الربيعي) سے شروع ہوتا ہے
اور اس کو نو روز کہا جاتا ہے اور موسم بہار کا آغاز ہوتا ہے – عباسی خلافت کا پہلا نو روز سن ٧٥١ ع میں ١٧ مارچ میں آتا ہے
Vernal Equinox
http://www.timeanddate.com/calendar/seasons.html?year=750&n=751
اسلامی کلینڈر میں یہ دن شعبان ١٤ سن ١٣٣ ہجری ہے لہذا اسی روز الاعتدال الربيعي ہوتا ہے
http://www.islamicfinder.org/dateConversion.php?mode=ger-hij&day=17&month=3&year=751&date_result=1
قرین قیاس ہے کہ عباسی خلیفہ السفاح کے مجوسی ہمدردوں کو خوش کرنے کے لئے نوروز کی تقریبات رات بھر کی گئیں – رات میں مسلمانوں کو عبادت میں مشغول کر دیا گیا اور آتش پرست رات بھر جشن مناتے رہے – روایات کے متکلم فیہ راوی حجاج بن ارطاہ اور عبدللہ ابن لھیعہ بھی اس دور میں رہے ہیں اور السفاح اور المنصور کے مدح سرا تھے
ورنل اقونوقص (الاعتدال الربيعي) کی تقریبات میں شرکت اس قدر اہم تھی کہ قدیم فارسی بادشاہ کمبوجيه دوم کو نوروز کی تقریب میں شرکت کے بعد ہی بادشاہ تسلیم کیا گیا
http://en.wikipedia.org/wiki/Nowruz
اس تاریخ کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے جب یہ واضح ہوتا ہے کہ عباسی خلافت کا یہ پہلا نو روز ہے
خالد بن برمك بن جاماس، عباسی خلیفہ السفاح کے خاص وزیر تھے یہ مجوسی تھے لیکن فصيح اللسان تھے حتی کہ السفاح ان کو شروع میں عرب سمجھتے رہے – انہی سے البرامكة خاندان چلا ہے جو عباسی بیوروکریسکی میں بہت اثر رکھتا تھا لہذا ان کو أبى البرامكة کہا جاتا ہے – یہ خاندان بلخ کے آتش کدہ النوبهار البوذى کا پروہت تھا اور اہل مجوس پر اس کا بہت اثر تھا
– یہ خاندان مسلمان ہوا اور ہارون رشید کے دور میں بھی اثر رکھتا تھا- کتاب الموسوعة الموجزة في التاريخ الإسلامي کے مطابق خالد بن برمك کو السفاح نے سن ١٣٢ھ ہجری میں ديوان الخراج وديوان الجند کا قلمدان دیا
اس خاندان کے اثر و رسوخ کو دیکھتے ہوئے، پہلے نوروز پر عباسی خلافت میں جشن منایا جانا قرین قیاس ہے
خکومت کے قاضیوں اور اماموں کی ڈیوٹی میں یہ شامل کر دیا گیا کہ نصف شعبان کی رات کی اہمیت بتائیں
عباسی خلافت میں عہدہ | متکلم فیہ راوی | صحابی یا صحابیات |
إمام المسجد الجامع دمشق | عتبة بن حماد أبو خليد القارئ الحكمي | مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ |
قاضی البصرة | الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ | عَائِشَةَ |
قاضي مصر | ابن لهيعة | عبد الله بن عمرو |
قاضي مصر | ابن لهيعة | أَبِى مُوسَى الأَشْعَرِىِّ |
قاضی بغداد | أبو بكر بْنِ عَبد اللَّهِ بْنِ مُحَمد بن أبي سبرة | علی |
متروک اور جھوٹ بولنے والے راویوں کو چھوڑ کر، اسی طرح مرسلات یا منقطع روایات کو چھوڑ کر اگر روایات کو دیکھیں تو وہ صرف پانچ صحابہ یا صحابیات سے مروی ہیں جو ایسے راویوں نے بیان کی ہیں جو عباسی خلفاء کے منظور نظر حضرات تھے اور یہ تمام اس قدر مظبوط راوی نہیں کہ امت میں اس رات کی فضیلت کو پھیلایا جائے
السفاح کو جھوٹی روایات سے شاید کوئی فرق نہیں پڑتا تھا کیونکہ مسند احمد کی روایت ہے
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ، قَالَ عَبْدُ اللهِ: وَسَمِعْتُهُ أَنَا مِنْ عُثْمَانَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ” يَخْرُجُ عِنْدَ انْقِطَاعٍ مِنَ الزَّمَانِ، وَظُهُورٍ مِنَ الْفِتَنِ، رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: السَّفَّاحُ، فَيَكُونُ إِعْطَاؤُهُ الْمَالَ حَثْيًا
عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ المتوفی ٢٠١ ھ ، ابی سعید الخدری سے روایت کرتا ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ زمانے کے اختتام پر فتنوں کے ظہور میں ایک شخص جس کو السفاح کہا جائے گا مال بھر بھر دے گا
عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ قاضی بغداد اور المہدی کی فوج کے بھی قاضی تھے لیکن حدیث میں سخت مجروح ہیں ایسے درباریوں کوعباسی خلفاء خاص پسند کرتے تھے لہذا ان کو عہدے بھی دیے
بہرالحال اس بدعت کو بڑھوتی ملتی گئی کیونکہ امت میں زہد اور عبادت میں ضعیف روایات کو قبول کیا گیا جو ایک غلط عمل تھا اور بیہقی جسے صوفی منش لوگ بھی اس کے لئے رطب و یابس اکھٹا کرتے رہے
صوفی تو صوفی خود سلف کے نام نہاد متبع بھی ان بدعات میں مشغول رہے
مجموع الفتاوى میں ابن تیمیہ کا فتوی ہے
وَسُئِلَ
عَنْ صَلَاةِ نِصْفِ شَعْبَانَ؟
فَأَجَابَ
إذَا صَلَّى الْإِنْسَانُ لَيْلَةَ النِّصْفِ وَحْدَهُ أَوْ فِي جَمَاعَةٍ خَاصَّةٍ كَمَا كَانَ يَفْعَلُ طَوَائِفُ مِنْ السَّلَفِ فَهُوَ أَحْسَنُ. وَأَمَّا الِاجْتِمَاعُ فِي الْمَسَاجِدِ عَلَى صَلَاةٍ مُقَدَّرَةٍ. كَالِاجْتِمَاعِ عَلَى مِائَةِ رَكْعَةٍ بِقِرَاءَةِ أَلْفٍ: {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} دَائِمًا. فَهَذَا بِدْعَةٌ لَمْ يَسْتَحِبَّهَا أَحَدٌ مِنْ الْأَئِمَّةِ. وَاَللَّهُ أَعْلَمُ.
اور سوال ہوا نصف شعبان کی نماز پر؟ پس جواب دیا
اگر ایک انسان اکیلے نصف شعبان میں نماز پڑھے یا جماعت کے ساتھ خاص جیسا کہ سلف کرتے تھے تو یہ احسن ہے اور جہاں تک مساجد میں اجتماع کا تعلق ہے کہ سو رکعات والی نماز پڑھتے ہیں جس میں ہزار دفعہ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ پڑھتے ہیں تو یہ بدعت ہے جس کی ائمہ نے تحسین نہیں کی
کتاب اقتضاء الصراط المستقيم لمخالفة أصحاب الجحيم میں ابن تیمیہ لکھتے ہیں
ومن هذا الباب: ليلة النصف من شعبان، فقد روى في فضلها من الأحاديث المرفوعة والآثار ما يقتضي أنها ليلة مفضلة (6) وأن من السلف من ان يخصها بالصلاة فيها، وصوم شهر شعبان قد جاءت فيه أحاديث صحيحة. ومن العلماء: من السلف (1) من أهل المدينة، وغيرهم من الخلف، من أنكر فضلها، وطعن في الأحاديث الواردة فيها، كحديث: «إن الله يغفر فيها لأكثر من عدد شعر غنم كلب» (2) “. وقال: لا فرق بينها وبين غيرها.
لكن الذي عليه كثير من أهل (3) العلم، أو أكثرهم، من أصحابنا وغيرهم -على تفضيلها، وعليه يدل (4) نص (5) أحمد، لتعدد (6) الأحاديث الواردة فيها، وما يصدق ذلك من الآثار السلفية، وقد روي بعض فضائلها في المسانيد والسنن (7) . وإن كان قد وضع فيها أشياء أخر.
اور اس نصف شعبان کے باب میں تو اس کی فضیلت پر بہت سے مرفوع آثار ہیں جن سے نتیجہ نکلتا ہے کہ اس رات کی فضیلت ہے اور سلف میں سے کچھ تھے جنہوں نے نماز کے لئے اس رات کو مخصوص کیا ہوا تھا اور اس میں روزہ رکھتے اور اس پر صحیح احادیث ہیں اور سلف میں سے علماء میں سے مدینہ کے اور دوسرے تھے جنہوں نے اس رات کا انکار کیا اور ان احادیث پر طعن کیا جو اس سلسلے میں آئیں ہیں جیسے حدیث کہ الله بنو کلب کی بھیڑوں کے بال برابر معاف کرتا ہے اور کہا کہ اس رات میں کسی دوسری رات کے مقابلے پر کوئی فرق نہیں ہے لیکن اہل علم کی اکثریت نے جو ہمارے اصحاب میں سے ہیں اور دیگر نے اس کی فضیلت مانی ہے اور اس پر دلیل دی کہ امام احمد کی کہ تعداد احادیث سے اور تصدیق ہوئی آثار سلف سے اور ان کو روایت کیا سنن و مسانید میں
آٹھویں صدی کے سلفی امام ابن تیمیہ بھی خود اس بدعت کا شکار تھے اور اس میں نماز پڑھنے والوں کو کہتے تھے کہ اچھا عمل کیا
الله سب کو صحیح عمل کی توفیق دے
کتب شیعہ میں نصف شعبان کی رات کا تذکرہ
وسائل الشيعة (آل البيت) – الحر العاملي – ج 3 – ص 335
باب استحباب غسل ليلة النصف من شعبان . ( 3804 ) 1 – محمد بن الحسن ، عن جماعة ، عن أبي محمد هارون بن موسى ، عن الحسين بن محمد الفرزدق القطعي ، عن الحسين بن أحمد المالكي ، عن أحمد بن هلال ، عن محمد بن أبي عمير ، عن حماد بن عثمان ، عن أبي بصير ، عن أبي عبد الله ( عليه السلام ) قال : صوموا شعبان واغتسلوا ليلة النصف منه ، ذلك تخفيف من ربكم ورحمة (
نصف شعبان کی رات غسل کا مستحب ہونا
أبي بصير ، أبي عبد الله ( عليه السلام) سے روایت کرتے ہیں کہ شعبان میں روزہ رکھو اور نصف شعبان کی رات غسل کرو یہ تمہارے رب کی جانب سے کمی اور رحمت ہے
حماد بن عثمان الکوفی المتوفی ١٠٩ ھ سے سننے والا محمد بن أبي عمير ہے- شیعہ کتب میں اس کو محمد بن أبي عمر ( أبي عمرة ) ( أبي عمير) کہا گیا ہے
رجال طوسي کے مطابق محمد بن ابی عمر ثقہ ہے لیکن محمد بن أبي عمير پر کوئی معلومات نہیں ہیں
وسائل الشيعة (آل البيت) – الحر العاملي – ج 7 – ص ٤٧٨ باب استحباب احياء ليلتي العيدين والاجتماع يوم عرفة بالأمصار للدعاء ( 9903 ) 1 – محمد بن علي بن الحسين في ( ثواب الأعمال ) عن محمد بن إبراهيم ، عن محمد بن عبد الله البغدادي ، عن يحيى بن عثمان المصري ، عن ابن بكير ، عن المفضل بن فضالة ، عن عيسى بن إبراهيم ، عن سلمة بن سليمان ، عن هارون بن سالم ، عن ابن كردوس ، عن أبيه قال : قال : رسول الله صلى الله عليه وآله من أحيا ليلة العيد وليلة النصف من شعبان لم يمت قلبه يوم يموت القلوب .
ابن كردوس اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ و الہ نے فرمایا جس نے عید کی رات اور نصف شعبان کی رات کو زندہ کیا وہ نہیں مرے گا، قبل اس دن کے، جس میں دل مر جائیں گے
اس کی سند میں هارون بن سالم مجھول ہے معجم رجال الحدیث از الخوئی میں اس کا ذکر تک نہیں
وسائل الشيعة (آل البيت) – الحر العاملي – ج 8 – ص 59 – 60
باب تأكد استحباب صلاة جعفر ليلة نصف شعبان ، والاكثار فيها من العبادة خصوصا الذكر والدعاء والاستغفار ( 10089 ) 1 – محمد بن علي بن الحسين في ( عيون الأخبار ) : عن محمد بن بكران النقاش ومحمد بن إبراهيم بن إسحاق جميعا عن أحمد بن محمد الهمداني ، عن علي بن الحسن بن علي بن فضال ، عن أبيه قال : سألت علي بن موسى الرضا ( عليه السلام ) عن ليلة النصف من شعبان ؟ فيه الرقاب من النار ، ويغفر فيها الذنوب الكبار ، قلت : فهل فيها صلاة زيادة على سائر الليالي ؟ فقال : ليس فيها شئ موظف ولكن إن أحببت أن تتطوع فيها بشئ فعليك بصلاة جعفر بن أبي طالب ، وأكثر فيها من ذكر الله والاستغفار والدعاء ، فان أبي ( عليه السلام ) كان يقول : الدعاء فيها مستجاب قلت
إن الناس يقولون : إنها ليلة الصكاك ، قال : تلك ليلة القدر في شهر رمضان
نماز جعفر نصف شعبان کی رات میں تاکید اور اس میں ذکر دعا اور استغفار کا بیان
الحسن بن علي بن فضال نے امام علي بن موسى الرضا ( عليه السلام ) سے نصف شعبان کی رات سے متعلق سوال کیا ؟ اس میں گردن آگ سے آزاد ہوتی ہیں اور بڑے گناہ بخشے جاتے ہیں- میں نے پوچھا: کیا اس میں عام راتوں سے زیادہ نماز ہے؟ پس کہا اس میں زور نہیں لیکن اگر چاہو تو نماز جعفر پڑھ لو اور بہت ذکر دعا اور استغفار کرو کیونکہ امام جعفر کہتے تھے اس میں دعائیں قبول ہوئی ہیں اور لوگ کہتے ہیں یہ ليلة الصكاك ہے جبکہ وہ تو رمضان میں ہے
سند میں علي بن الحسن بن علي بن فضال ہے- کتاب معجم رجال الحدیث از الخوئی کے مطابق
قال النجاشي : ” علي بن الحسن بن علي بن فضال بن عمر بن أيمن مولى عكرمة بن ربعي الفياض أبو الحسن ، كان فقيه أصحابنا بالكوفة ، ووجههم ، وثقتهم ، وعارفهم بالحديث ، والمسموع قوله فيه . سمع منه شيئا كثيرا ، ولم يعثر له
على زلة فيه ولا ما يشينه ، وقل ما روى عن ضعيف ، وكان فطحيا ، ولم يرو عن أبيه شيئا ، وقال : كنت أقابله وسني ثمان عشر سنة بكتبه ، ولا أفهم إذ ذاك الروايات ولا أستحل أن أرويها عنه ، وروى عن أخويه ، عن أبيهما
یہ کوفہ کے فقیہ ہیں اور ان کے ثقات میں سے ہیں اور حدیث کے جاننے والے ہیں … انہوں نے اپنے باپ سے روایت نہیں کیا .. اور یہ مناسب نہیں کہ انہوں نے ان سے روایت کیا ہو اور یہ اپنے بھائیوں سے روایت کرتے ہیں اور وہ اپنے باپ سے
معلوم ہوا سند منقطع ہے
وسائل الشيعة (آل البيت) – الحر العاملي – ج 8 – ص 110
وعن سعد بن سعد ، عن الرضا ( عليه السلام ) قال : كان علي ( عليه السلام ) لا ينام ثلاث ليال : ليل ثلاث وعشرين من شهر رمضان ، وليلة الفطر ، وليلة النصف من شعبان ، وفيها تقسم الأرزاق والآجال وما يكون في السنة
امام رضا کہتے ہیں کہ علی تین راتوں کو نہیں سوتے تھے ٢٣ رمضان کی رات، عید الفطر کی رات ، نصف شعبان کی رات
قال النجاشي : سعد بن سعد بن الأحوص بن سعد بن مالك الأشعري القمي : ثقة ، روى عن الرضا وأبي جعفر عليهما السلام
سعد بن سعد بن الأحوص بن سعد بن مالك الأشعري القمي امام ابی جعفر الباقر المتوفی ٥٧ ھ اور امام رضا المتوفی ٢٠٣ ھ دونوں سے روایت کرتے ہیں ایسی روایات اہل سنت ردی کی ٹوکری میں ڈالتے ہیں جس میں سند ہی منقطع ہو
وسائل الشيعة (آل البيت) – الحر العاملي – ج 8 – ص 109
ورواه الصدوق في كتاب ( فضائل شعبان ) : عن عبدوس بن علي الجرجاني ، عن جعفر بن محمد بن مرزوق ، عن عبد الله بن سعيد الطائي ، عن عباد بن صهيب ، عن هشام بن جبار ، عن الحسن بن علي بن أبي طالب ( 1 ) ( عليه السلام ) قال : قالت عايشة – في آخر حديث طويل في ليلة النصف من شعبان : إن رسول الله ( صلى الله عليه وآله ) قال : في هذه الليلة هبط على حبيبي جبرئيل ..
الصدوق نے کتاب فضائل شعبان میں روایت کیا ہے کہ الحسن بن علي بن أبي طالب ( عليه السلام ) نے عايشة سے روایت کیا جس میں طویل حدیث میں نصف شعبان کا ذکر ہے کہ بے شک رسول الله صلی الله علیہ و اله نے کہا اس رات میں جبریل آئے اور ایک مخصوص نماز کا حکم دیا
اس کی سند میں هشام بن جبار کا کسی شیعہ کتب رجال میں ذکر نہیں
امام اپنے عالم الغیب ہونے کے باوجود کہیں بھی یہ نہیں کہہ رہے کہ یہ امام المہدی کا یوم پیدائش ہے بلکہ عباسیوں کی طرح اس کی فضیلت بتا رہے ہیں – سندا ایک بھی روایت صحیح نہیں
شیعہ امام المہدی کی پیدائش اور شعبان
شرح أصول الكافي – مولي محمد صالح المازندراني – ج 6 – ص 227 کی روایت ہے
الحسين بن محمد الأشعري ، عن معلى بن محمد ، عن أحمد بن محمد بن عبد الله قال : خرج عن أبي محمد ( عليه السلام ) حين قتل الزبيري لعنه الله : هذا جزاء من اجترأ على الله في أوليائه ، يزعم أنه يقتلني وليس لي عقب ، فكيف رأى قدرة الله فيه ، وولد له ولد سماه « م ح م د » في سنة ست وخمسين ومائتين .
.احمد بن محمد بن عبد الله کہتے ہیں امام ابی محمد نکلے جب الزبیری کا قتل ہوا……. اور کہا کہ کیسے الله کی قدرت دیکھتے ہیں کہ ان کے ہاں لڑکا پیدا ہوا جس کا نام ہو گا م ح م د جو سن ٢٥٦ ھ میں ہو گا
کتاب أعيان الشيعة – السيد محسن الأمين – ج 2 – ص 44 کے مطابق
ولد المهدي ع ليلة النصف من شعبان سنة خمس وخمسين ومائتين بسر من رأى في أيام المعتمد
المہدی کی پیدائش نصف شعبان میں سن ٢٥٥ ھ میں سر من رای میں عباسی خلیفہ المعتمد کے دور میں ہوئی
الذھبی سير أعلام النبلاء میں ترجمہ المُنْتَظَرُ أَبُو القَاسِمِ مُحَمَّدُ بنُ الحَسَنِ العَسْكَرِيُّ میں لکھتے ہیں
وَكَانَ مَوْتُ الحَسَنِ: سَنَةَ سِتِّيْنَ وَمائَتَيْنِ
امام الحسن بن علی کی موت سن ٢٦٠ ھ میں ہوئی
معروف یہ ہے کہ امام المہدی والد کی وفات کے بعد پیدا ہوئے
یعنی پیدا ہوتے ہوتے سن ٢٦٠ ھ سے بھی اوپر جا چکا تھا
الذھبی کہتے ہیں مورخ مُحَمَّدُ بنُ جَرِيْرٍ الطَّبرِيُّ اور امام ابن حزم اور يَحْيَى بنُ صَاعِدٍ کے مطابق امام الحسن کی کوئی اولاد نہیں ہوئی
کتاب وفيات الأعيان وأنباء أبناء الزمان از ابن خلکان کے مطابق
وذكر ابن الأزرق في ” تاريخ ميافارقين ” أن الحجة المذكور ولد تاسع شهر ربيع الأول سنة ثمان وخمسين ومائتين، وقيل في ثامن شعبان سنة ست وخمسين، وهو الأصح
ابن الازرق نے کتاب تاريخ ميافارقين میں ذکر کیا ہے امام الحجہ یعنی المہدی سن ٢٥٨ ھ میں 9 ربیع الاول کو پیدا ہوئے اور کہا جاتا ہے 8 شعبان کو سن ٢٥٦ ھ میں جو اصح ہے
قارئیں آپ دیکھ سکتے ہیں امام المہدی کا سن پیدائش واضح نہیں اسی طرح مہینہ پر بھی اختلاف ہے