فرقے یہ ثابت کرنے کے لئے کوشاں رہتے ہیں کہ مردہ قبر میں سنتا ہے اس کے لئے صحیح البخاری کی حدیث قرع النعال پیش کی جاتی ہے یعنی چاپ کی گونج – قرع کا مطلب عربی میں وہ آواز ہے جو ہتھوڑے کی ضرب سے پیدا ہو – ظاہر ہے یہ اس عالم کا معاملہ نہیں تھا لیکن ان لوگوں نے اس کو زمین پر انسانی قدموں کی چاپ بنا دیا –
بہر حال ہونا تو یہ چاہیے تھا اس حدیث کی بنیاد پر قبرستان میں جوتے پہن کر چلا جاتا لیکن امام احمد باوجود یہ کہ قرع النعال والی روایت کو مسند میں روایت کرتے ہیں لیکن جوتیوں کی چاپ سننے والی روایت پر عمل نہیں کرتے اور قبرستان میں داخل ہونے سے پہلے جوتیاں اتارنے کا حکم کرتے تھے ظاہر ہے نہ جوتیاں ہوں گی نہ ان کی چاپ کا سوال اٹھے گا
کتاب مسائل أحمد بن حنبل رواية ابنه عبد الله کے مطابق
وَقَالَ أبي يخلع نَعْلَيْه فِي الْمَقَابِر
میرے باپ (احمد ) کہتے ہیں قبرستان میں نعل اتار دو
وَكَانَ يَأْمر بخلع النِّعَال فِي الْمَقَابِر
امام احمد حکم دیتےتھے کہ قبرستان میں نعل اتار دو
رَأَيْت ابي اذا اراد ان يدْخل الْمَقَابِر خلع نَعْلَيْه وَرُبمَا رَأَيْته يُرِيد ان يذهب الى الْجِنَازَة وَرُبمَا لبس خفيه اكثر ذَلِك وَينْزع نَعْلَيْه
میں نے اپنے باپ کو دیکھا کہ جب قبرستان میں داخل ہوتے تو جوتے اتار دیتے
امام احمد کے بیٹے کتاب العلل ومعرفة الرجال میں لکھتے ہیں
رَأَيْت أبي إِذا دخل الْمَقَابِر يخلع نَعْلَيْه فَقلت لَهُ إِلَى أَي شَيْء تذْهب فَقَالَ إِلَى حَدِيث بشير بن الخصاصية
میں نے اپنے باپ کو دیکھا کہ قبرستان میں اتے تو جوتے اتارتے پس میں نے کہا کس بنا پر اس کو کیا؟ انہوں نے کہا حدیث بشیر بن الخصاصية سے لیا
ابی داود کتاب میں لکھتے ہیں
رَأَيْتُ أَحْمَدَ إِذَا تَبِعَ جِنَازَةً فَقَرِبَ مِنَ الْمَقَابِرِ خَلَعَ نَعْلَيْهِ
میں نے احمد کو دیکھا جب وہ جنازہ کے پیچھے قبرستان کے پاس پہنچتے تو جوتے اتار دیتے
کتاب مسائل الإمام أحمد بن حنبل وإسحاق بن راهويه کے مطابق امام احمد
فلما سلم خلع نعليه ودخل المقابر في طريق [عامية] 2 مشياً على القبور حتى بلغ القبر
پس جب (نماز جنازہ سے) سلام پھرنے کے بعد جوتے اتارتے اور قبرستان میں داخل ہوتے حتی کہ قبر تک پہنچتے
امام احمد کا عمل قرع النعال والی روایت پر نہیں بلکہ بشیر بن الخصاصية کی روایت پر تھا جو ابو داود نے بَابُ الْمَشْيِ فِي النَّعْلِ بَيْنَ الْقُبُورِ میں روایت کی ہے جس سے واضح ہے کہ ان کے نزدیک یہ قرع النعال سے زیادہ صحیح روایت تھی ورنہ اعلی کو چھوڑ کر ادنی پر عمل کیوں تھا
ابن قدامة المغني ج 2 ص ٤٢١ میں کہتے ہیں
قال الإمام أحمد رحمه الله إسناد حديث بشير بن الخصاصية جيد أَذْهَبُ إلَيْهِ، إلَّا مِنْ عِلَّةٍ
امام احمد کہتے ہیں بشير بن الخصاصية والی حدیث کی اسناد جید ہیں اسی پر مذھب ہے سوائے اس کے کہ کوئی علت ہو
اتنے سارے حوالے واضح کرتے ہیں کہ امام احمد نے سرے سے اس روایت پر عمل ہی نہیں کیا کہ جوتیاں پہن کر مردے کو دفناتے وقت چلے ہوں- احمد تو اس قدر روایت پسند تھے کہ صحیح حدیث اگر نہ ہو تو ضعیف پر ہی عمل کے قائل تھے – امام احمد جس قسم کے روایت پسند شخص تھے ان سے اس قرع النعال روایت پر عمل کرنا سرے سے بیان ہی نہیں ہوا کیوں ؟ اس کی وجہ وہ خود بیان کرتے ہیں کہ بشير بن الخصاصية رضی الله عنہ کی روایت پر مذھب ہے
السلام عليكم :
احمد بن حنبل اپنے عقائد ونظریات کی رو سے موحد
ومومن ہیں یا کافر ومشرک؟؟
اس سوال کو یہاں منتقل کر دیا گیا ہے
https://www.islamic-belief.net/%d8%aa%d8%b0%da%a9%d8%b1%db%81-%d8%b9%d9%82%d8%a7%d8%a6%d8%af-%d8%a7%d9%85%d8%a7%d9%85-%d8%a7%d8%ad%d9%85%d8%af/#comment-15036